
علی گڑھ 27 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی ایم بی اے (ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن) کی طالبہ نوشین شان نے ضلعی سطح کے وکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ریاستی سطح پر ضلع کی نمائندگی کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
میرا یووا بھارت، سنبھل کے زیر اہتمام ایس ایم کالج، چندوسی میں منعقدہ اس پروگرام میں ضلع بھر سے نوجوان شرکاء نے حصہ لیا اور ‘‘وکست بھارت کے لیے نشے سے پاک نوجوان’’ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی صدر پروفیسر سلمیٰ احمد اور فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر محمد نوید خان نے نوشین کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ