نیپال- بھارت کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے پرکام شروع، مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل
کاٹھمنڈو، 27 نومبر (ہ س)۔ نیپال میں گیس پائپ لائن اور ذخیرہ کرنے کے مراکز کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق معاہدے کے تحت انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) اور نیپال آئل کارپوریشن (این او سی) کے حکام پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔نیپال کے
NEPAL-INDIA-GAS-PIPELINE-


کاٹھمنڈو، 27 نومبر (ہ س)۔ نیپال میں گیس پائپ لائن اور ذخیرہ کرنے کے مراکز کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق معاہدے کے تحت انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) اور نیپال آئل کارپوریشن (این او سی) کے حکام پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کے حالیہ ہندوستان کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدے کے تحت اس ورکنگ گروپ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کی قیادت نیپال کی جانب سے وزارت صنعت کے جوائنٹ سکریٹری اور ہندوستان کی جانب سے وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کے جوائنٹ سکریٹری کریں گے۔

نیپال حکومت کے زیر انتظام گیس ذخیرہ کرنے کے مراکز کی تعمیر کا اعلان ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاو¿س میں کیا تھا۔ اسی اعلان کے بعد مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت انڈین آئل کارپوریشن کے حکام نیپال آئل کارپوریشن کی نیتر گنج میں واقع زمین کا موقع پر جا کر معائنہ کریں گے۔ اس معائنے کے بعد پائپ لائن کے ڈھانچے، گیس ذخیرہ کرنے کے مراکز، گیس سلنڈروں کی بڑی کھیپ اتارنے کی صلاحیت اور سلنڈروں میں گیس بھرنے کے انتظامات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تجویز تیار کی جائے گی۔

ہندوستانی حکام کے اندازے کے مطابق پائپ لائن اور گیس ذخیرہ کرنے کے مراکز کی تعمیر پر تقریباً 1052 کروڑ ہندوستانی روپے لاگت آنے کا امکان ہے۔نیپال کی وزارت صنعت کے جوائنٹ سکریٹری نو راج گھمیرے نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے جوائنٹ سکریٹری سطح کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ آج جمعہ کو ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کے جوائنٹ سکریٹری کی قیادت میں آنے والے وفد کے ساتھ اس منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ گھمیرے کے مطابق آئندہ ایک ماہ کے اندر منصوبے سے متعلق تمام امور کو حتمی شکل دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande