ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں اور ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر کا این ٹی پی ایچ سی سرتنگل کا دورہ
جموں، 27 نومبر(ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے دورے کے دوسرے روزڈائریکٹرہیلتھ سروسزجموں ڈاکٹرپونم سیٹھی اورڈائریکٹر فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ و امیونائزیشن جموں وکشمیرڈاکٹرافسانہ بانو نے میڈیکل بلاک بھدرواہ کے این ٹی پی ایچ سی سرتنگل کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب
Director


جموں، 27 نومبر(ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے دورے کے دوسرے روزڈائریکٹرہیلتھ سروسزجموں ڈاکٹرپونم سیٹھی اورڈائریکٹر فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ و امیونائزیشن جموں وکشمیرڈاکٹرافسانہ بانو نے میڈیکل بلاک بھدرواہ کے این ٹی پی ایچ سی سرتنگل کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران دونوں ڈائریکٹرز نے طبی مرکز کے مختلف شعبوں، جن میں او پی ڈی، لیبارٹری اور دیگر ضروری خدمات کے شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ادارے کے کام کاج، عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود عملے سے بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹرز نے عملے کو ہدایت دی کہ وہ لگن، خلوص اور مریض دوست رویے کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ عوام کو بروقت معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال اور ادارے کے کام کاج کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

دونوں ڈائریکٹرز نے کولڈ چین پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا اور ویکسین کے مناسب ذخیرہ اور نگہداشت کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویکسین کی مقررہ درجہ حرارت پر محفوظ رکھنے، کولڈ چین کے تمام ضوابط پر سختی سے عمل کرنے اور ویکسین کی افادیت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ عوام کو محفوظ اور مؤثر حفاظتی ٹیکہ کاری کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

بلاک میڈیکل آفیسر بھدرواہ ڈاکٹر ورشا شرما بھی معائنہ کے دوران ڈائریکٹرز کے ہمراہ تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande