
نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔ پارلیمنٹ کے آئندہ خصوصی اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے جمعہ کو نئی دہلی میں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ (10 جن پتھ) پر کانگریس رہنماوں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس میٹنگ میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے سمیت کئی سینئر رہنما شامل ہوئے۔ میٹنگ میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے پہلے میٹنگ میں شرکت کے لیے پی چدمبرم، جے رام رمیش، کے سی وینوگوپال، کماری شیلجا، طارق انور، کے سریش، پرمود تیواری، گورو گوگوئی اور عمران مسعود سمیت کئی رہنما سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پہنچے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد