دہلی آبکاری گھوٹالہ: کیجریوال سمیت 23 ملزمان کو بری کرنے کے فیصلے کو سی بی آئی نے دی چیلنج
نئی دہلی، 26 نومبر (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی آبکاری گھوٹالہ معاملے میں اروند کیجریوال سمیت 23 ملزمان کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں اہم شواہد کو نظرانداز کیا گیا تھا۔ جسٹس س
DL-HC-Kejriwal-Excise-Scam


نئی دہلی، 26 نومبر (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی آبکاری گھوٹالہ معاملے میں اروند کیجریوال سمیت 23 ملزمان کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں اہم شواہد کو نظرانداز کیا گیا تھا۔ جسٹس سچن دتہ کی بنچ نے معاملے کی اگلی سماعت 9 اور 10 دسمبر کو کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران سی بی آئی نے ٹرائل کورٹ کے 27 فروری کے الزامات سے بری کرنے کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جسے ابتدائی مرحلے میں ہی خارج کر دیا جائے۔ سی بی آئی نے کہا کہ مجرمانہ سازش کے کافی شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں اور اس معاملے کو ابتدائی مرحلے میں خارج نہیں کیا جا سکتا۔ سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کئی سنگین خامیاں ہیں، اس لیے اس حکم کو منسوخ کیا جانا چاہیے۔

سی بی آئی نے کہا کہ الزامات طے کرنے کے مرحلے پر ٹرائل کورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے شواہد کا جائزہ لیا اور ایک طرح سے منی ٹرائل چلا دیا۔ہائی کورٹ نے 9 مارچ کو کیجریوال سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سی بی آئی کے خلاف کی گئی منفی تبصروں پر روک لگا دی تھی۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ وہ دہلی آبکاری گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں مزید سماعت نہ کرے۔

راوز ایونیو کورٹ نے 27 فروری کو تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ چارج شیٹ میں کافی تضادات ہیں۔ ہزاروں صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں پیش کیے گئے حقائق گواہوں کے بیانات سے میل نہیں کھاتے۔ راو¿ز ایونیو کورٹ نے کہا تھا کہ اس معاملے میں منیش سسودیا تقریباً 530 دن جیل میں رہے، جبکہ اروند کیجریوال دو الگ الگ مدتوں میں مجموعی طور پر 156 دن جیل میں رہے۔ کیجریوال کو 13 ستمبر 2024 کو اس وقت رہا کیا گیا تھا، جب سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے معاملے میں انہیں ضمانت دی تھی۔

ای ڈی نے 21 مارچ 2024 کو پوچھ گچھ کے بعد اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا تھا۔ 10 مئی کو سپریم کورٹ نے کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دی تھی، جس کے بعد انہوں نے 2 جون 2024 کو خودسپردگی کر دی تھی۔ کیجریوال کو 26 جون 2024 کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔

ای ڈی نے 10 مئی 2024 کو چھٹی ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا، چن پریت سنگھ، دامودر شرما، پرنس کمار اور اروند سنگھ کو ملزم بنایا گیا تھا۔ عدالت نے 29 مئی کو چھٹی ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 27 اگست کو کے کویتا کو سی بی آئی اور ای ڈی، دونوں کے معاملات میں ضمانت دی تھی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے 12 جولائی 2024 کو ای ڈی کے معاملے میں کیجریوال کو عبوری ضمانت دی تھی۔ بعد ازاں 13 ستمبر 2024 کو انہیں سی بی آئی کے معاملے میں باقاعدہ ضمانت دے دی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande