چیف الیکشن کمشنر مخالف مظاہروں کے دوران غیر قانونی حراست میں رکھے جانے کے الزامات پر سپریم کورٹ نے تفصیلی جواب طلب کیا
نئی دہلی، 25 نومبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کو ان عرضیوں پر 10 دن کے اندر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے، جن میں 10 اکتوبر کو راجدھانی میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران لوگوں،
سپریم کورٹ۔ فائل فوٹو


نئی دہلی، 25 نومبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کو ان عرضیوں پر 10 دن کے اندر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے، جن میں 10 اکتوبر کو راجدھانی میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران لوگوں، خصوصاً سیاسی رہنماؤں، وکلا اور صحافیوں کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم اس وقت جاری کیا، جب ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی نے عدالت کو بتایا کہ ’غیرقانونی حراست‘ سے متعلق صرف چند عرضیوں پر ہی حلف نامے داخل کیے گئے ہیں، جبکہ غیر قانونی حراست سے متعلق دیگرعرضیوں پرجواب داخل کرنا ابھی باقی ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریہ کانت نے پوچھا کہ کیا فی الحال کوئی شخص حراست میں ہے؟ اس پر ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے واضح کیا کہ عرضی دائر کیے جانے کے وقت بھی کوئی شخص حراست میں نہیں تھا۔ بنچ نے دونوں حکومتوں کو تمام متعلقہ عرضیوں پر ایک ساتھ جامع حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عرضی گزاروں کو ہدایت دی کہ اگر وہ حکومتوں کے جواب پر کوئی جوابی حلف نامہ (رجوائنڈر) داخل کرنا چاہتے ہیں تو ایک ہفتے کے اندر جمع کرا دیں۔

اکتوبر میں ووٹر لسٹ کے خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) میں مبینہ بے ضابطگیوں اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر دہلی میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ عرضیوں میں پولیس کارروائی، نقل و حرکت پر پابندیوں اور حراست کے دوران مبینہ بدسلوکی کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande