
وزیر اعظم نے اپنی قیادت میں ملک کو ترقی اور بہتر حکمرانی کی نئی سمت دی ہے: وزیر اعلیٰیکم سے 25 دسمبرتک چلے گی ’سیوا دوت‘ مہم، کارکنان گھر گھر پہنچ کر عوام کو سرکاری اسکیموں کی معلومات دیں گےپٹنہ، 25 نومبر(ہ س)۔ وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دفتر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سربراہ حکومت کے طور پر مسلسل 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ’سیوا دوت‘ اور اسمبلی رابطہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی قیادت میں ملک کو ترقی اوربہترحکمرانی کی نئی سمت دی ہے۔ ان کی قیادت میں ملک مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بہار میں بھی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت ترقیاتی کاموں کو رفتار دے کر ریاست کو آگے بڑھا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا خواب دیکھا ہے، جبکہ ہم سب نے 2037 تک بہار کو خوشحال بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بی جے پی نے جدوجہد اور عوامی خدمت کے راستے پر چلتے ہوئے آج یہ مقام حاصل کیا ہے۔ پارٹی نے اپنی نظریاتی وابستگی کے مطابق کئی تاریخی کام انجام دیے ہیں، جن میں دفعہ 370 کا خاتمہ اور ایودھیا میں بھگوان شری رام کے عظیم الشان مندر کی تعمیر اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’سیوا سنکلپ اور کایاکلپ‘ مہم کے تحت ریاست کے دیہی علاقوں میں مکانات کی تعمیر، مرمت اور دیگر بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ اس پر تقریباً 22 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بہار میں 65 لاکھ مکانات منظور کیے گئے ہیں، جن میں سے 43 لاکھ مستحقین کو مکانات فراہم کیے جاچکے ہیں، جبکہ باقی مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہر گھر میں بیت الخلا تعمیر کرایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بہار میں ایک کروڑ 92 لاکھ گھریلو بجلی صارفین کو 125 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اس پر ریاستی حکومت تقریباً 23 ہزار کروڑ روپے کی سبسڈی خرچ کررہی ہے۔ وہیں ایک کروڑ 9 لاکھ بزرگوں، معذوروں اور بیواؤں کو ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پنشن کے طور پر 1100 روپے کی رقم براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار میں صنعتی ترقی کو بھی تیز کیا جارہا ہے۔ بکسر میں کوکا کولا کا بوٹلنگ پلانٹ اور سیمنٹ فیکٹری قائم کی گئی ہے، جبکہ نوادہ، بانکا، کشن گنج، مدھوبنی اور مظفر پور میں بھی سیمنٹ فیکٹریاں قائم کرنے کی سمت میں کام جاری ہے۔ فی الحال ریاست میں تقریباً 10 ہزار میگاواٹ بجلی کی کھپت ہورہی ہے۔ سال 2030 تک 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاکہ صنعتوں کو بھی وافر مقدار میں بجلی دستیاب ہوسکے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ یکم دسمبر سے 25 دسمبر تک ’سیوا دوت‘ مہم چلائی جائے گی۔ اس دوران تمام سیوا دوت گھر گھر جاکر مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کی معلومات عوام تک پہنچائیں گے۔ وہ لوگوں سے رابطہ قائم کرکے یہ بھی معلوم کریں گے کہ انہیں سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ عوامی مسائل اور تجاویز سے حکومت کو آگاہ کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش کو ’یوم حکمرانی‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس مہم کے ذریعے حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی کاموں کی معلومات گھر گھر پہنچائی جائے گی اور عوام کا اعتماد مضبوط کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کی معلومات ہر شخص تک پہنچائیں، عوام سے براہ راست بات چیت کریں اور اس بات کا جائزہ لیں کہ تمام مستحقین کو اسکیموں کا فائدہ صحیح طریقے سے مل رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان حکومت کے کاموں سے عوام کو واقف کرائیں، ان کا اعتماد حاصل کریں اور پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں۔ عوام کے درمیان جاکر ان کے مسائل معلوم کریں اور ان سے ملنے والی تجاویز اور شکایات حکومت تک پہنچائیں، تاکہ ان کا مناسب حل نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوا ہے اور کارکنوں کے درمیان آکر انہیں خوشی ہورہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام شرکاء کو نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan