اندر اماں ٹاورس میں غریبوں کو 50 تا 60 لاکھ کے مفت رجسٹرڈ مکانات
اندر اماں ٹاورس میں غریبوں کو 50 تا 60 لاکھ کے مفت رجسٹرڈ مکاناتحیدرآباد،25 نومبر(ہ س)۔ وزیرہاؤزنگ پی سرینواس ریڈی نے اعلان کیا کہ گریٹر حیدرآباد میں غریبوں کو مکانات فراہم کرنے تعمیر کیے جارہے اندراماں ٹاورس کے ذریعہ ہرمستفید کو تقریباً 50 سے 6
اندر اماں ٹاورس میں غریبوں کو 50 تا 60 لاکھ کے مفت رجسٹرڈ مکانات


اندر اماں ٹاورس میں غریبوں کو 50 تا 60 لاکھ کے مفت رجسٹرڈ مکاناتحیدرآباد،25 نومبر(ہ س)۔

وزیرہاؤزنگ پی سرینواس ریڈی نے اعلان کیا کہ گریٹر حیدرآباد میں غریبوں کو مکانات فراہم کرنے تعمیر کیے جارہے اندراماں ٹاورس کے ذریعہ ہرمستفید کو تقریباً 50 سے 60 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد فراہم کی جائے گی اور اس کی رجسٹریشن بھی مکمل مفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلئے اپنے ذاتی مکان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اسی تناظر میں تلنگانہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی کے ساتھ اندراماں ٹاورس کی رجسٹریشن کی تکمیل نہایت اہم اور تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ریراکے ساتھ کسی سرکاری ہاؤزنگ پروجیکٹ کا رجسٹریشن عوامی حکومت کے اخلاص اور شفافیت کا واضح ثبوت ہے۔پی سرینواس ریڈی نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت مستحقین کے انتخاب سے مکانات کی حوالگی تک ہرمرحلہ پر شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ سنگ بنیاد رکھنے کے اندرون ایک سال اندر اماں ٹاورس کی تعمیر مکمل کر کے مکانات حقیقی مستحقین کے حوالے کر دیے جائیں گے۔وزیر ہاؤزنگ نے بتایا کہ ریرا میں اندراج کی وجہ سے مستفیدین کو یہ قانونی سہولت و اختیار حاصل ہوگا کہ اگر تعمیر میں کسی قسم کی تاخیر ہو یا قواعد کی خلاف ورزی کی جائے تو وہ راست ریرا میں شکایت درج کرا سکیں گے۔ شکایت ملنے پر متعلقہ بلڈرس کو نوٹس جاری کیے جائیں گے اور تسلی بخش وضاحت پیش نہ کرنے پر ان پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گا ۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande