(کابینہ)۔۔۔ آسام کے سلچر گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر کو منظوری
نئی دہلی، 25 نومبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت آسام کے ضلع سلچر کے ڈولو میں 2,014 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے گرین فیلڈ ہوائی اڈہ تعمیر کرے گی۔ اس ہوائی اڈے سے شمال مشرقی ہندوستان کی قومی اور بین الاقوامی ترقیاتی راہداریوں کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ وز
سلچرہوائی اڈہ


نئی دہلی، 25 نومبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت آسام کے ضلع سلچر کے ڈولو میں 2,014 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے گرین فیلڈ ہوائی اڈہ تعمیر کرے گی۔ اس ہوائی اڈے سے شمال مشرقی ہندوستان کی قومی اور بین الاقوامی ترقیاتی راہداریوں کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز مرکزی کابینہ نے وزارتِ شہری ہوابازی کی اس تجویز کو منظوری دے دی۔ کابینہ کے فیصلوں کی اطلاع مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے قومی میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچے کے اہم حصے کے طور پر 12,351 مربع میٹر پر مشتمل ٹرمینل عمارت تعمیر کی جائے گی۔ مصروف ترین اوقات میں ہوائی اڈے پر 800 مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہوگی۔ یہاں 2,705 میٹر × 45 میٹر کا رن وے بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایئربس اے-320 کے چھ طیاروں کی پارکنگ کی سہولت بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ جنوبی آسام اور وادی باراک کے لیے ایک نیا داخلی راستہ ثابت ہوگا۔ اس سے موجودہ سلچر ہوائی اڈے کی عملیاتی اور جگہ سے متعلق خامیاں دور ہوں گی۔ اس کے ذریعے جنوبی آسام اور پڑوسی ریاستوں کے قریبی علاقوں میں فضائی سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ علاقے میں تجارت، سیاحت اور اقتصادی امکانات کو بھی فروغ ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande