آخری وقت تک بنا رہا تذبذب،آخر کار اکالی دل اور بی جے پی کے درمیان ہو ہی گیا اتحاد
۔ پنجاب آنے والے بی جے پی کے کئی بڑے رہنما اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے رہے چنڈی گڑھ، 24 نومبر ( ہ س)۔ پنجاب میں تقریباً چھ سال بعد شرومنی اکالی دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان دوبارہ ہونے والے اتحاد کو لے کر آخری وقت تک غیر یقینی صورت حال برق
SUSPENSE-ALLIANCE-UNTIL


۔ پنجاب آنے والے بی جے پی کے کئی بڑے رہنما اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے رہے

چنڈی گڑھ، 24 نومبر ( ہ س)۔ پنجاب میں تقریباً چھ سال بعد شرومنی اکالی دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان دوبارہ ہونے والے اتحاد کو لے کر آخری وقت تک غیر یقینی صورت حال برقرار رہی۔ اس دوران انتخابی مہم کے سلسلے میں پنجاب آنے والے بی جے پی کے کئی بڑے رہنماو¿ں نے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو ریاست کی تمام 117 اسمبلی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دیتے رہے ۔یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر سیٹوں پر بی جے پی کے لیڈر اور کارکنان انتخابی بگل پھونک چکے ہیں۔

پنجاب میں 14 مارچ 2026 کو ایک پروگرام کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 2029 تک پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی اپنے بل بوتے پر انتخاب لڑے گی۔اس کے بعد 22 جون 2026 کو پنجاب آنے والے نتن نوین نے بھی کہا تھا کہ یہ اتحاد پر بات چیت کا نہیں بلکہ انتخابات کی تیاری کا وقت ہے۔ اس کے بعد 12 اگست 2026 کو پنجاب بی جے پی کے صدر کیول ڈھلوں نے ایک انٹرویو میں اکالی دل کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

اسی طرح بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش نے 24 اگست کو پنجاب کا دورہ کرکے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور پارٹی رہنماو¿ں کو ریاست کی تمام 117 نشستوں پر اپنے بل بوتے پر انتخاب لڑنے کی تیاری کرنے کی ہدایت دی۔31 اگست 2026 کو پنجاب بی جے پی کے انچارج ستیش پونیا نے بھی ایک جلسے میں کہا تھا کہ اب اتحاد نہیں ہوگا بلکہ بی جے پی اپنی حکومت بنائے گی۔

پنجاب میں بی جے پی کے اسٹار انتخابی مہم کار کی ذمہ داری نبھا رہے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی بھی مسلسل پنجاب میں انتخابی ریلیاں کر رہے ہیں۔ وہ اپنے ہر پروگرام میں اتحاد نہ ہونے کی بات کہتے رہے ہیں۔

بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی حوصلہ افزائی کے باعث پنجاب کے بیشتر اسمبلی حلقوں میں پارٹی رہنما انتخابی تیاریوں میں مصروف ہو چکے ہیں۔ کئی حلقوں میں تو انتخابی مہم بھی شروع ہو گئی ہے۔ ایسے میں اگر یہ نشستیں اکالی دل کے حصے میں چلی جاتی ہیں تو بی جے پی کے ان رہنماوں کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے جو کئی ماہ سے ان حلقوں میں محنت کر رہے ہیں۔ اس صورت حال میں کئی نشستوں پر دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

صرف یہی نہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی منشور کمیٹی نے بھی اپنا کام شروع کر دیا تھا۔ دو روز قبل پارٹی نے باقاعدہ طور پر پنجاب کے عوام سے انتخابی منشور کے لیے تجاویز بھی طلب کی تھیں۔تاہم اب اکالی دل کے ساتھ اتحاد کے بعد دونوں جماعتوں کے سیاسی اور انتخابی مساوات تبدیل ہو گئے ہیں، جس کے اثرات زمینی سطح پر بھی دکھائی دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande