بی جے پی اور اکالی دل کے درمیان اتحاد کا امکان،آج ہوسکتا ہے اعلان
نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔ گرو پرو کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ بی جے پی کے مرکزی دفتر میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین کے ساتھ اکالی دل کے سربراہ سردار سکھبیر سنگھ بادل بھی شریک ہوں گے۔ ذرا
امت شاہ


نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔ گرو پرو کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ بی جے پی کے مرکزی دفتر میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین کے ساتھ اکالی دل کے سربراہ سردار سکھبیر سنگھ بادل بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اکالی دل اور بی جے پی کے درمیان اتحاد ہو سکتا ہے۔ اس اتحاد کا اعلان بھی اسی پریس کانفرنس میں کیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande