ایودھیا سے جنک پور دھام پہنچی ’سرَیو-کملا ایکسپریس‘، ہندوستان اور نیپال کے درمیان رامائن سرکٹ ریل سروس شروع
کاٹھمنڈو، 24 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت میں شروع کی گئی ’سرَیو-کملا ایکسپریس‘ منگل کی صبح نیپال کے جنک پور دھام پہنچ گئی۔ ہندوستان کے ایودھیا سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین صبح 9 بج کر 40 منٹ
ایودھیا


کاٹھمنڈو، 24 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت میں شروع کی گئی ’سرَیو-کملا ایکسپریس‘ منگل کی صبح نیپال کے جنک پور دھام پہنچ گئی۔ ہندوستان کے ایودھیا سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین صبح 9 بج کر 40 منٹ پر جنک پور دھام ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ ٹرین کے پہنچنے پر مسافروں کا پھول مالاو¿ں اور دونوں ملکوں کے قومی پرچموں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کے دورہ ہندوستان کے دوران پیر کو ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور بالیندر شاہ نے مشترکہ طور پر اس ریل سروس کا افتتاح کیا تھا۔ یہ ٹرین پیر کی دوپہر تقریباً 12 بج کر 30 منٹ پر ایودھیا سے جنک پور دھام کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ تقریباً 21 گھنٹے کا سفر مکمل کرنے کے بعد ٹرین جنک پور دھام پہنچی۔

ٹرین میں سوار مسافروں کی آمد کے موقع پر جنک پور دھام میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ مقامی لوگوں نے پھول مالاو¿ں اور دونوں ملکوں کے قومی پرچموں کے ساتھ مسافروں کا استقبال کیا۔

’سرَیو-کملا ایکسپریس‘ ریل سروس کو ہندوستان اور نیپال کے درمیان مذہبی سیاحت اور ثقافتی رابطوں کو فروغ دینے کی ایک اہم پہل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے رامائن کی روایت سے وابستہ دو اہم مذہبی مقامات ایودھیا اور جنک پور کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔

ایودھیا بھگوان شری رام کی جائے پیدائش ہے، جبکہ جنک پور دھام کو ماتا سیتا کی جائے پیدائش مانا جاتا ہے۔ رامائن کی روایت میں دونوں شہروں کو خاص مذہبی اور تاریخی اہمیت حاصل ہے۔

اس ریل سروس سے دونوں ملکوں کے عقیدت مندوں اور سیاحوں کو مذہبی مقامات کی زیارت میں سہولت ملنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان سیاحت، ثقافتی تبادلے اور عوامی سطح پر روابط کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور بالیندر شاہ کے مشترکہ افتتاح کے بعد ٹرین کا جنک پور دھام پہنچنا دونوں ملکوں کے درمیان ریل رابطے اور مذہبی سیاحت کے تعاون کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande