بہار کے لکھی سرائے میں دردناک سڑک حادثہ، پانچ افراد کی موت، چارکی حالت نازک
پٹنہ، 24 نومبر(ہ س)۔ بہار کے لکھی سرائے ضلع میں لکھی سرائے-جموئی مین روڈ پر گنساگر گاؤں کے قریب ٹرک اور اسکارپیو کے درمیان زبردست آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ اس دردناک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی، جبکہ ایک معصوم بچے سمیت چار افراد شدید طور پر
بہار کے لکھی سرائے میں بھیانک سڑک حادثہ، پانچ افراد کی موت، چارکی حالت نازک


پٹنہ، 24 نومبر(ہ س)۔ بہار کے لکھی سرائے ضلع میں لکھی سرائے-جموئی مین روڈ پر گنساگر گاؤں کے قریب ٹرک اور اسکارپیو کے درمیان زبردست آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ اس دردناک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی، جبکہ ایک معصوم بچے سمیت چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔حادثے کے بعد جائے وقوع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔ اسی دوران تیتراہٹ تھانے کی پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے گاڑی میں پھنسے تمام زخمیوں کو باہر نکال کر علاج کے لیے لکھی سرائے صدر اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اسکارپیو میں سوار تمام افراد مشرقی چمپارن (موتیہاری) ضلع کے ڈھاکہ تھانہ علاقے کے رہنے والے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام لوگ موتیہاری سے جھارکھنڈ کے دیوگھر جا رہے تھے۔ اسی دوران گنساگر گاؤں کے قریب سامنے سے آرہے ایک ٹرک سے اسکارپیو کی براہ راست ٹکر ہوگئی۔تیتراہٹ تھانہ کے انچارج ایلو اپادھیائے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسکارپیو میں سوار تمام افراد موتیہاری سے دیوگھر جارہے تھے۔ اسی دوران ان کی گاڑی سامنے سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی، جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس اور اہل خانہ سے ملی معلومات کے مطابق حادثے میں جان گنوانے والوں کی شناخت اسکارپیو ڈرائیور طارق عالم، بادل کمار، راکیش گپتا، سنیتا دیوی اور پلوی دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔جبکہ زخمیوں میں سویٹی دیوی، اجول کمار، منّا کمار اور شیکھر گپتا شامل ہیں۔ ان میں ایک معصوم بچہ بھی شامل ہے۔پولیس نے پانچوں مہلوکین کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ادھر حادثے کی خبر موتیہاری کے ڈھاکہ میں متاثرہ خاندانوں تک پہنچتے ہی گھروں میں ماتم چھا گیا اور اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔فی الحال پولیس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande