ایودھیا اور جنک پور دھام کو براہ راست ریل سروس سے جوڑنا تاریخی فیصلہ: سنجے سراوگی
پٹنہ، 23 نومبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر اور دربھنگہ کے رکن اسمبلی سنجے سراوگی نے جنک پور دھام اور ایودھیا کینٹ کے درمیان براہ راست ریل سروس شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہندوستان اور نیپال کے ثقافتی، مذہبی اور ت
ایودھیا اور جنک پور دھام کو براہ راست ریل سروس سے جوڑنا تاریخی فیصلہ: سنجے سراوگی


پٹنہ، 23 نومبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر اور دربھنگہ کے رکن اسمبلی سنجے سراوگی نے جنک پور دھام اور ایودھیا کینٹ کے درمیان براہ راست ریل سروس شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہندوستان اور نیپال کے ثقافتی، مذہبی اور تاریخی رشتوں کو مضبوط کرنے والا تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھگوان شری رام کی جائے پیدائش ایودھیا اور ماتا جانکی کی جائے پیدائش جنک پور دھام کو براہ راست ریل سروس سے جوڑنے سے دونوں ممالک کی مشترکہ عقیدت اور روحانی وراثت کو نئی مضبوطی ملے گی۔ یہ محض دو مذہبی مقامات کو جوڑنے والی ریل سروس نہیں، بلکہ ہندوستان اور نیپال کے صدیوں پرانے ثقافتی اور جذباتی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کی اہم پہل ہے۔

سنجے سراوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دوراندیش قیادت میں ملک کے مذہبی اور ثقافتی مقامات کو بہتر سفری سہولیات سے جوڑنے کے لیے مسلسل اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جنک پور دھام اور ایودھیا کے درمیان براہ راست ریل سروس شروع ہونے سے عقیدت مندوں کو دونوں مقدس مقامات کی زیارت میں کافی سہولت ہوگی۔ اس سے بہار، خصوصاً متھلا علاقے میں مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا اور علاقائی رابطے کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کو بھی نئی رفتار حاصل ہوگی۔

انہوں نے اس اہم پہل کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریل سروس ہندوستان اور نیپال کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ دونوں ممالک کی مشترکہ روحانی وراثت کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande