
ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں خواتین کے خلاف جرائم ،سینٹرل ریلوے میں زیادہ مقدمات درجممبئی، 23 نومبر (ہ س) ممبئی کی مضافاتی لوکل ٹرینوں میں خواتین کے خلاف چھیڑ خانی اور عصمت دری کے مقدمات کے مطابق 2025 اور 2026 میں 31 اکتوبر تک سینٹرل ریلوے میں ویسٹرن ریلوے سے زیادہ واقعات درج ہوئے۔ جی آر پی کے مطابق یکم جنوری سے 31 اکتوبر 2026 تک ویسٹرن ریلوے میں چھیڑ چھاڑ کے 18 مقدمات درج ہوئے جن میں 17 کا سراغ لگایا گیا۔ عصمت دری کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ سینٹرل ریلوے میں چھیڑ چھاڑ کے 33 مقدمات اور عصمت دری کے 3 مقدمات درج ہوئے اور سب کا سراغ ملا۔سال 2025 میں ویسٹرن ریلوے میں چھیڑ چھاڑ کے 28 مقدمات میں 27 کا سراغ لگایا گیا، شرح 96 فیصد رہی، جبکہ عصمت دری کے دونوں مقدمات کا سراغ ملا۔ سینٹرل ریلوے میں چھیڑ خانی کے 69 مقدمات درج ہوئے جن میں 66 کا سراغ ملا۔ عصمت دری کے 7 مقدمات کا بھی سراغ لگایا گیا۔ نائیگاؤں اسٹیشن پر حالیہ واقعے میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر ساتھی مرد مسافر نے چھیڑ چھاڑ کے بعد چلتی ٹرین سے دھکا دیا اور اس کا ہاتھ ضائع ہوگیا۔سبربن ریل پرواسی مہاسنگھ کی سکریٹری لتا ارگڑےنے کہا کہ تمام متاثرہ خواتین شکایت درج نہیں کراتیں۔ انہوں نے حفاظتی عملہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ بدلاپور سے دادر روزانہ سفر کرنے والوں کے مطابق بعض مرد خواتین کے ڈبوں میں جھانکتے، نازیبا تبصرے کرتے اور بھیڑ میں جان بوجھ کر دست درازی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن 100 سمیت حفاظتی سہولتیں اکثر کاغذوں تک محدود ہیں اور ہیلپ لائن کئی مرتبہ کام نہیں کرتی۔ ان کے مطابق خواتین روزمرہ سفر میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں۔ بھیڑ، نشستوں کی کمی اور تاخیر بھی مشکلات بڑھاتی ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / جاوید این اے