جموں میں جے کے ایس ایس بی کے تحت منعقدہ امتحان میں نقل کا معاملہ، احتجاج کا سلسلہ جاری
جموں, 23 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے تحت منعقدہ فنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان میں مبینہ نقل اور بے ضابطگیوں کے خلاف امیدواروں کی جانب سے جموں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 15 نومبر کو لیے گ
Protest in jammu


جموں, 23 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے تحت منعقدہ فنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان میں مبینہ نقل اور بے ضابطگیوں کے خلاف امیدواروں کی جانب سے جموں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 15 نومبر کو لیے گئے اس امتحان کو منسوخ کر کے دوبارہ منعقد کیا جائے اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

جموں پولیس نے امتحان کے دوران مبینہ طور پر الیکٹرانک آلات اور ٹیلی گرام کے ذریعے نقل کرانے والے ایک منظم نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے اب تک 20 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں مبینہ ماسٹر مائنڈ سمیت 6 سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔ معاملے کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

دوسری جانب، جے کے ایس ایس بی نے ایک باضابطہ بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث نقل کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا اور مجموعی طور پر امتحان کی شفافیت متاثر نہیں ہوئی۔ تاہم، جموں اور سری نگر میں سراپا احتجاج امیدواروں نے بورڈ کے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande