گاندھی کے اصولوں کی روشنی میں نیپال اور ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط کریں گے: بالیندر شاہ
کاٹھمنڈو، 23 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے اپنے دورہ ہند کے دوسرے اور آخری دن آج مہاتما گاندھی کے سچائی، عدم تشدد اور خدمت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے نیپال اور ہندوستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صبح راج گھا
بالیندرشاہ


کاٹھمنڈو، 23 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے اپنے دورہ ہند کے دوسرے اور آخری دن آج مہاتما گاندھی کے سچائی، عدم تشدد اور خدمت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے نیپال اور ہندوستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

صبح راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم شاہ نے کہا کہ گاندھی جی کی زندگی نے ثابت کیا ہے کہ سچائی کی طاقت دنیا کی کسی بھی طاقت سے زیادہ بڑی ہوتی ہے۔

شاہ نے کہا، ”میں بھگوان گوتم بدھ کی جنم بھومی سے آیا ہوں۔ میں نے گاندھی جی کی میراث میں اسی حقیقی روشنی کا مشاہدہ کیا ہے، جو یہ پیغام دیتی ہے کہ رحم دلی سب سے بڑی طاقت ہے اور حقیقی قیادت کا مطلب معاشرے کے سب سے کمزور طبقوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ نیپال اور ہندوستان کے تعلقات صرف جغرافیائی قربت تک محدود نہیں ہیں، بلکہ عقیدت، اپنائیت اور نسلوں پرانی دوستی دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔

مہاتما گاندھی کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیپال دیانت داری، باہمی احترام اور اٹوٹ اعتماد کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم شاہ نے کہا، ”گاندھی جی کے اصول ایک پ±رامن، منصفانہ اور ہم آہنگ دنیا کی تعمیر کے ہمارے مشترکہ سفر میں ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔“

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande