نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا راشٹرپتی بھون میں شاندار استقبال
نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا آج یہاں راشٹرپتی بھون میں شاندار رسمی استقبال کیا گیا۔راشٹرپتی بھون پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بالیندر شاہ نے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں گارڈ آف آنر ک
نیپالی صدر


نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا آج یہاں راشٹرپتی بھون میں شاندار رسمی استقبال کیا گیا۔راشٹرپتی بھون پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بالیندر شاہ نے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم مودی بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔

تقریب کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے اپنے اپنے ملک کے وفود کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس دوران شاہ نے راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

بالیندر شاہ اپنے پہلے دورہ ہند پر اتوار کو نئی دہلی پہنچے تھے۔ دونوں ممالک اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور توانائی، رابطہ کاری، ریلوے، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، انسانی وسائل کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کئی اہم معاہدوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

36 سالہ بالیندر شاہ کا یہ پہلا دوطرفہ غیر ملکی دورہ بھی ہے۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہونے والی ان کی ملاقات سے مستقبل میں دونوں ممالک کی شراکت داری کا لائحہ عمل طے ہونے اور تعاون کے نئے راستے کھلنے کی امید ہے۔

بالیندر شاہ کے ساتھ 35 رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی ہندوستان آیا ہے۔ اس دورے کے دوران نیپال-ہند بزنس فورم کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان کھلی سرحد، باہمی اعتماد، مشترکہ روایات اور عوامی سطح پر گہرے روابط کی بنیاد پر منفرد اور وسیع تعلقات قائم ہیں۔ مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 40 سے زائد دوطرفہ ادارہ جاتی نظام کام کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande