دمکا میں کوئلہ بلاک کے سروے کو لے کردیہی باشندوں اور پولیس میں جھڑپ، 12 جوان زخمی
بادل پاڑا-کلیان پور میں گرام سبھا کے دوران شروع ہونے والا احتجاج پرتشدد ہو گیا، پولیس پر پتھراو دو جوانوں کی حالت تشویشناک، ایک کی ٹانگ ٹوٹی؛ کئی زخمیوں کو صدر اسپتال بھیجا گیا دمکا، 23 نومبر (ہ س)۔ دمکا ضلع کے شکاری پاڑا تھانہ علاقے کے بادل پا
JH-CLASH-VILLAGERS-POLICE-12-INJURED-COAL-BLOCK-SU


بادل پاڑا-کلیان پور میں گرام سبھا کے دوران شروع ہونے والا احتجاج پرتشدد ہو گیا، پولیس پر پتھراو

دو جوانوں کی حالت تشویشناک، ایک کی ٹانگ ٹوٹی؛ کئی زخمیوں کو صدر اسپتال بھیجا گیا

دمکا، 23 نومبر (ہ س)۔ دمکا ضلع کے شکاری پاڑا تھانہ علاقے کے بادل پاڑا-کلیان پور میں مجوزہ کوئلہ بلاک کے سروے اور بورنگ کو لے کر دیہاتیوں اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہو گئی۔ گرام سبھا کے دوران شروع ہونے والا احتجاج دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں پر پتھراو¿ کیا گیا، جس میں 12 جوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایک جوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے، جبکہ کچھ پولیس اہلکاروں کے سر پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

تمام زخمیوں کو پہلے شکاری پاڑا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔ وہاں ابتدائی علاج کے بعد کئی جوانوں کو بہتر علاج کے لیے دمکا صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، بادل پاڑا-کلیان پور میں مجوزہ کوئلہ بلاک کے سروے اور بورنگ کے سلسلے میں اتوار کو گرام سبھا منعقد کی گئی تھی۔ اس میں کوئلہ کمپنی کے افسران بھی شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ اسی دوران دیہاتیوں نے مجوزہ کوئلہ کان کی مخالفت شروع کر دی، جس سے گرام سبھا میں ہنگامہ ہونے لگا۔ اسی دوران کمپنی کے افسران کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع پولیس اور انتظامیہ کو ملی۔

اطلاع ملنے پر شکاری پاڑا سے پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچے اور دیہاتیوں کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن حالات معمول پر نہیں آئے۔ حالات بگڑنے اور اضافی پولیس فورس کی ضرورت کے پیش نظر رات تقریباً 11 بجے دمکا کے وجے پور واقع پولیس مرکز سے ریپ کے تین درجن سے زائد خواتین اور مرد جوانوں کو جائے وقوعہ کے لیے روانہ کیا گیا۔

اضافی فورس پہنچنے کے بعد بھی کشیدگی کم نہیں ہوئی۔ رات کے اندھیرے میں پولیس اہلکاروں پر پتھراو¿ شروع ہو گیا۔ اچانک ہوئے حملے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں شکاری پاڑا تھانے کے اے ایس آئی سومائے کسکو کے علاوہ پھول کمار یادو، آنند مرمو، چارلس مرمو، سنوج مرانڈی، سجیت سورین، انیل داس، شیو جی یادو، شیام سندر ساہ، البرٹ ایکا، دیپ نارائن منڈل اور سنیل ہانسدا شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ڈی سی اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر انیکیت ساچن اور سول سرجن صدر اسپتال پہنچے۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ڈی ڈی سی اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر انیکیت ساچن نے بتایا کہ کوئلہ کان کے سلسلے میں منعقدہ گرام سبھا کے دوران ہنگامہ ہوا اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔ ہنگامہ کرنے والے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande