درہال میں بھارتی فوج کے زیر اہتمام دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
جموں, 23 نومبر (ہ س)۔ بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن سدبھاؤنا کے تحت راجوری ضلع کے درہال میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلے 21 اور 22 نومبر کو گورنمنٹ ڈگری کالج درہال میں منعقد ہوئے، جن میں 22 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔دفاعی ترجمان نے ب
Army cricket


جموں, 23 نومبر (ہ س)۔ بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن سدبھاؤنا کے تحت راجوری ضلع کے درہال میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلے 21 اور 22 نومبر کو گورنمنٹ ڈگری کالج درہال میں منعقد ہوئے، جن میں 22 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے، مقامی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔ مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ کھیل کے ذریعے ٹیم ورک، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا موقع بھی ملا۔

بھارتی فوج کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیوں کو دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش قرار دیا گیا۔ فوج کے مطابق اس اقدام سے مقامی آبادی کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقے میں امن، ہم آہنگی اور خیرسگالی کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande