
24 نومبر کی تاریخ ہندوستان اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم واقعات، شخصیات کی پیدائش اور وفات کے حوالے سے یاد کی جاتی ہے۔ اس دن آسام کے عظیم جنگجو اور سپہ سالار لاچت بورفوکن کا یوم پیدائش ہے، جنہوں نے 1671 میں سراہائے گھاٹ کی تاریخی جنگ میں مغل فوج کو شکست دے کر آسام کی آزادی اور خودمختاری کا دفاع کیا تھا۔
لاچت بورفوکن کا نام آسام کی تاریخ میں بہادری، فوجی مہارت اور وطن سے بے پناہ محبت کی علامت کے طور پر درج ہے۔ مغل سلطنت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے دور میں انہوں نے آہوم سلطنت کی آزادی اور عزت و وقار کی حفاظت کے لیے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
لاچت بورفوکن آہوم فوج کے اہم سپہ سالار تھے۔ انہیں خاص طور پر 1671 میں دریائے برہم پتر کے کنارے لڑی گئی سراہائے گھاٹ کی تاریخی جنگ میں کامیابی کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ اس جنگ میں انہوں نے مغل فوج کی بڑی فوجی طاقت کا مقابلہ مقامی جغرافیائی حالات اور دریائی جنگی حکمت عملی کے ذریعے کیا۔
ان کی جنگی منصوبہ بندی، فوجیوں کا حوصلہ اور قائدانہ صلاحیت فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ آہوم فوج نے مغلوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور آسام پر قبضے کی ان کی کوششوں کو بڑا دھچکا پہنچایا۔اس جنگ سے لاچت بورفوکن کی بہادری کا ایک مشہور واقعہ بھی وابستہ ہے۔ شدید بیماری کے باوجود انہوں نے جنگ کا میدان نہیں چھوڑا اور اپنے فوجیوں کی قیادت کرتے رہے۔ ان کی یہ قربانی آج بھی آسام کے لوگوں کے لیے حوصلے اور حب الوطنی کی مثال ہے۔
ان کی یاد میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں بہترین کیڈٹ کو لاچت بورفوکن کے نام سے گولڈ میڈل دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز فوجی قیادت، نظم و ضبط اور فرض شناسی کی ان خوبیوں کی علامت ہے جن کے لیے انہیں یاد کیا جاتا ہے۔
لاچت بورفوکن کی بہادری صرف آسام تک محدود نہیں بلکہ ہندوستانی تاریخ میں بیرونی حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت اور آزادی کے تحفظ کی ایک اہم مثال سمجھی جاتی ہے۔
اہم تاریخی واقعات
1871ئ: نیویارک میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔
1963ئ: امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قاتل لی ہاروی اوسوالڈ کو قتل کردیا گیا۔
1966ئ: کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں پہلا ٹیلی ویژن اسٹیشن کھولا گیا۔
1966ئ: بلغاریہ کا ایک طیارہ سلوواکیہ کے شہر بریٹیسلاوا کے قریب حادثے کا شکار ہوا، جس میں 82 افراد ہلاک ہوئے۔
1986ئ: تمل ناڈو اسمبلی میں پہلی بار تمام ارکان اسمبلی کو بیک وقت ایوان سے معطل کیا گیا۔
1988ئ: دل بدل قانون کے تحت پہلی بار لوک سبھا کے رکن لالدھوما کو نااہل قرار دیا گیا۔
1989ئ: چیکوسلواکیہ کی کمیونسٹ پارٹی کی پوری قیادت نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔
1992ئ: چین کا ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں 141 افراد ہلاک ہوگئے۔
1999ئ: ایتھنز میں منعقدہ عالمی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں ہندوستان کی کنجرانی دیوی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔
2001ئ: نیپال میں ماؤنواز باغیوں نے فوج اور پولیس کے 38 جوانوں کو ہلاک کردیا۔
2006ئ: پاکستان اور چین نے آزاد تجارتی علاقے کے معاہدے پر دستخط کیے اور اویکس طیارے بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
2007ئ: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف آٹھ سال کی جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچے۔
2008ئ: مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اے ٹی ایس پر نازیبا سی ڈی دکھانے کا الزام لگایا۔
2018ئ: ہندوستانی خاتون باکسر ایم سی میری کوم نے عالمی ویمن باکسنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا۔
2020ئ: ہندوستانی حکومت نے علی ایکسپریس، علی پے کیشیئر اور کیم کارڈ سمیت 43 مزید چینی موبائل ایپس پر پابندی عائد کی۔
پیدائش
1622ئ: آسام کے عظیم سپہ سالار لاچت بورفوکن۔
1806ئ: نرسمہا ریڈی، ہندوستان کے ابتدائی مجاہدین آزادی میں شمار۔
1877ئ: کاواس جی جمشید جی پیٹیگارا، ڈپٹی کمشنر بننے والے پہلے ہندوستانی۔
1881ئ: چودھری چھوٹو رام، مجاہد آزادی اور سیاست داں۔
1899ئ: ہیرا لال شاستری، راجستھان کے پہلے وزیر اعلیٰ۔
1929ئ: محمد شفیع قریشی، معروف ہندوستانی سیاست داں اور سابق گورنر۔
1936ئ: سید انورہ تیمور، آسام کی سابق وزیر اعلیٰ اور معروف خاتون سیاست داں۔
1944ئ: امول پالیکر، مشہور اداکار اور فلم ہدایت کار۔
1955ئ: ایان بوتھم، انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر۔
1961ئ: اروندھتی رائے، معروف مصنفہ اور سماجی کارکن۔
1963ئ: ماروت راؤ کنم وار، مہاراشٹر کے دوسرے وزیر اعلیٰ۔
2001ئ: اچنتا شیولی، ہندوستانی ویٹ لفٹر۔
موت
1675ئ: سکھوں کے نویں گرو، گرو تیغ بہادر۔
2003ئ: اما دیوی کھتری، ہندی فلموں کی مشہور مزاحیہ اداکارہ۔
2019ئ: کیلاش چندر جوشی، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی رہنما۔
2020ئ: مولانا کلب صادق، معروف شیعہ عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر۔
2025ئ: دھرمیندر، ہندی فلموں کے معروف اداکار۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan