
ناگپورکے لیے چودہ سو کروڑ کا آبی منصوبہ، مائیکرو فائنانس قرضوں کی وصولی آٹھ ماہ روکنے پر زورناگپور، 23 نومبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر محصولات اورناگپور کے سرپرست وزیرچندرشیکھر باونکولے نے کوراڈی میں کہا کہ حکومت عام کسانوں کی زمینیں اپنے انتظام میں نہیں لے گی۔ 1948 کے کول قانون کی دفعہ 65 کے تحت 3 سال بنجر رہنے والی زمین کے انتظام سے متعلق اختیارات کی ان کی وضاحت کو غلط سمجھا گیا۔ کونکن، مغربی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور ودربھ کے اصل کاشتکار محفوظ ہیں۔ ان کے مطابق 50 سے 100 ایکڑ یا زیادہ زمین خرید کر فارم ہاؤس بنانے اور اسے بنجر چھوڑنے والے بڑے مالکان 3 سے 5 سال میں چارہ اور فصلیں اگائیں۔ اس سے زرعی پیداوار، قومی آمدنی اور جی ڈی پی بڑھے گی۔ لینڈ بینک بنانے والوں کے لیے یہ ہدایات ہیں۔ راجو شیٹی کو بھی فون پر وضاحت دی گئی ہے۔باونکولے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کے فیصلے کے مطابق کنہان ندی پر کامٹھی کولار بیراج سے ناگپور کی اگلے 50 سال کی آبی ضرورت پوری ہونے کی توقع ہے۔ منصوبے میں 800 کروڑ، مضافاتی تقسیم پر 400 کروڑ اور مجموعی اسکیم میں تقریباً 1400 کروڑ روپے کا تخمینہ ہے، جسے سرمائی اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ ناگپوراورامراوتی میں سنترے اورموسمی کے باغات، بورویل اور زیرزمین پانی کی گرتی سطح کے پیش نظر 5000 سے زیادہ جل تارے اور 3000 ریچارج شافٹ بنانے، تالاب گہرے کرنے اور بارش کا پانی محفوظ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ نرکھیڑ کے تجربات سے 5 سال میں بہتری کی امید ہے۔خشک سالی کے سبب مائیکرو فائنانس کمپنیوں کو 8 ماہ قرض وصولی روکنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ غیر قانونی ساہوکاری پر کارروائی ہوگی۔ بلڈھانہ کے کسانوں نے شکایت کی ہے۔ 15 دسمبر تک بورویل کھدائی پر پابندی اٹھائی گئی ہے، مگر 70000 روپے کے کام پر 120000 روپے مانگنے اور ٹینکر کی زائد وصولی روکنے کے احکام ہیں۔ باونکولے نے لاڈکی بہن اسکیم' جاری رکھنے، روہت پوارکو ٹریکٹر مارچ کے بجائے بدھ کے اجلاس میں گفتگو کرنے، مہاجینکو کی 20 ایکڑ نرسری میں سالانہ 5000 درخت لگانے، راہل نارویکر پر سنجے راؤت کے قبائلی زمین الزامات کی تحریری شکایت پر تحقیقات، بھودان زمینوں کے غلط استعمال کی جانچ اور نئے قانون کی تیاری کا ذکر کیا۔ انہوں نے گوواری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / جاوید این اے