نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ ہندوستان کے دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے، جتین پرساد نے استقبال کیا
کٹھمنڈو، 22 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ اتوار کو ہندوستان کے دوروزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ یہاں پہنچنے پر مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی جتن پرساد نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے عہدے
नई दिल्ली हवाई अड्डे पर नेपाल के प्रधानमंत्री बालेंद्र शाह की अगवानी करते केंद्रीय वाणिज्य एवं उद्योग तथा इलेक्ट्रॉनिक्स एवं सूचना प्रौद्योगिकी राज्य मंत्री जीतिन प्रसाद।


नई दिल्ली हवाई अड्डे पर नेपाल के प्रधानमंत्री बालेंद्र शाह की अगवानी करते केंद्रीय वाणिज्य एवं उद्योग तथा इलेक्ट्रॉनिक्स एवं सूचना प्रौद्योगिकी राज्य मंत्री जीतिन प्रसाद।


کٹھمنڈو، 22 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ اتوار کو ہندوستان کے دوروزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ یہاں پہنچنے پر مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی جتن پرساد نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد بالیندر شاہ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اس دوران ان کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال میں نئی حکومت کے قیام کے بعد شاہ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے نیپال کی جانب سے قبول کرلیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر بات چیت اور سوشل میڈیا کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بھی ہوچکا ہے۔ اس دورے کے دوران پہلی مرتبہ دونوں رہنماؤں کی بالمشافہ ملاقات ہوگی۔

دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کئی منصوبوں کا ورچوئل طریقے سے افتتاح اور بعض نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق متعدد مستقبل کے لائحہ عمل پر مبنی دو طرفہ دستاویزات پر دستخط اور ان کا تبادلہ بھی متوقع ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت سے آنے والے برسوں میں ہندوستان اور نیپال کی شراکت داری کو نئی سمت ملنے کی امید ہے۔ ترقیاتی شراکت داری، توانائی، پن بجلی، ریلوے، رابطہ کاری، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے میں تعاون اہم موضوعات ہوں گے۔

ہندوستان اور نیپال کے تعلقات باہمی اعتماد، کھلی سرحد، مشترکہ روایات اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی روابط پر مبنی ہیں۔ گزشتہ تقریباً ایک دہائی کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت کی سطح پر 17 دو طرفہ دورے ہوچکے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی 2014 کے بعد پانچ مرتبہ نیپال کا دورہ کرچکے ہیں۔ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 40 سے زیادہ ادارہ جاتی نظام بھی کام کررہے ہیں۔

ہندوستان، نیپال کا سب سے بڑا تجارتی، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔ نیپال کو ہندوستانی بازار میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے اور اس کی مجموعی اشیاء کی برآمدات کا تقریباً 80 فیصد ہندوستان آتا ہے۔ نیپال میں مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہندوستان سے آتا ہے۔ ترقیاتی شراکت داری کے تحت ہندوستان کے تعاون سے نیپال کے 74 اضلاع میں 600 سے زیادہ اہم کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ چلائے جارہے ہیں۔ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 1,662 کروڑ نیپالی روپے سے زیادہ ہے۔

توانائی اور پن بجلی کے شعبے میں بھی دونوں ممالک کا تعاون بڑھا ہے۔ طویل مدتی بجلی تجارت معاہدے کے تحت 10 برسوں میں نیپال سے ہندوستان کو 10 ہزار میگاواٹ تک بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہندوستان فی الحال نیپال سے سالانہ تقریباً 1,200 میگاواٹ بجلی درآمد کرتا ہے۔ مالی سال 2025-26 میں ہندوستان کو بجلی کی خالص برآمد سے نیپال کو تقریباً 1,800 کروڑ نیپالی روپے کی آمدنی ہوئی۔ نومبر 2024 سے نیپال ہندوستانی گرڈ کے ذریعے بنگلہ دیش کو بھی بجلی برآمد کررہا ہے۔ ہندوستانی کمپنیاں نیپال میں 900 میگاواٹ کے ارون-3 پن بجلی منصوبے سمیت کئی پروجیکٹوں کی تعمیر میں شامل ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان سڑک، ریل اور توانائی کے رابطوں کو بھی وسعت دی جارہی ہے۔ ہندوستان کے تعاون سے جے نگر-کرتھا-بجل پورہ اور جوگ بنی-نیپال کسٹم یارڈ، برٹ نگر ریلوے رابطہ قائم کیا گیا ہے۔ رکسول-کاٹھمنڈو ریلوے رابطے کے امکانات پر بھی بات چیت جاری ہے۔ ایودھیا اور جنک پور دھام کے درمیان نئی مسافر ٹرین سروس شروع کرنے کی تیاری ہے۔ اس روٹ کا تجرباتی ٹرائل 5 نومبر کو کیا گیا تھا۔ اس سے مذہبی سیاحت اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ ملنے کی امید ہے۔

ہندوستان اور نیپال کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگی، ٹیکنالوجی اور سلامتی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھ رہا ہے۔ سال 2024 سے ہندوستان کے یو پی آئی اور نیپال کے فون پے کے درمیان باہمی طور پر ادائیگی کی سہولت موجود ہے۔ حال ہی میں یو پی آئی اور نیپال کے قومی ادائیگی انٹرفیس کے درمیان شخص سے شخص کو رقم منتقل کرنے کی سہولت بھی شروع کی گئی ہے۔ دونوں ممالک زبان سے متعلق مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بھی مل کر کام کررہے ہیں۔ جون 2026 میں ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی اور کاٹھمنڈو یونیورسٹی کے درمیان ’وائس فرسٹ‘ زبان ترجمہ پلیٹ فارم کے لیے معاہدہ ہوا تھا۔ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تربیت، مشترکہ فوجی مشق ’سوریہ کرن‘ اور سرحد پار جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے تعاون جاری ہے۔

ہندوستان نے 2015 کے گورکھا زلزلے کے بعد نیپال میں تعمیر نو کے تحت 50 ہزار مکانات، 71 تعلیمی منصوبوں، 128 صحت مراکز اور 21 ثقافتی منصوبوں کی تعمیر میں تعاون کیا تھا۔ 26 اگست 2026 کو آنے والے سیلاب کے بعد ہندوستان نے نیپال کو تقریباً 140 ٹن ہنگامی امدادی سامان اور سرنگوں میں بچاؤ کارروائیوں اور فرانزک سرگرمیوں کے لیے تکنیکی مدد بھی فراہم کی۔ دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بھی تعاون بڑھانے پر کام کررہے ہیں۔

تعلیم، ثقافت اور کھیل کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان کئی تعاون کے پروگرام جاری ہیں۔ حکومت ہند نیپالی شہریوں کو اسکول سے لے کر ڈاکٹریٹ کی سطح تک ہر سال 1,500 اسکالرشپ فراہم کرتی ہے۔ سال 2014-15 سے اب تک نیپال کے 2,600 سے زیادہ پیشہ ور افراد، افسران اور دفاعی اہلکار ہندوستانی تکنیکی و اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی) پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

ہندوستان، نیپال کے لیے غیر ملکی سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔ گزشتہ نیپالی مالی سال کے دوران فضائی راستے سے 3.11 لاکھ ہندوستانی سیاح نیپال پہنچے تھے۔ دونوں ممالک رامائن اور بدھسٹ سرکٹ جیسے مشترکہ سیاحتی راستوں کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande