اوورٹیک کے دوران سیاحوں سے بھری بس ٹرک سے ٹکرائی، دو افراد ہلاک، 25 زخمی
فتح پور، 22 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں کھاگا کوتوالی علاقے کے تحت ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً تین بجے اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران ایک ٹورسٹ سلیپر بس آلو سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد مسافروں کی چیخ و پکار سن کر آس پ
اوورٹیک کے دوران سیاحوں سے بھری بس ٹرک سے ٹکرائی، دو افراد ہلاک، 25 زخمی


فتح پور، 22 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں کھاگا کوتوالی علاقے کے تحت ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً تین بجے اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران ایک ٹورسٹ سلیپر بس آلو سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد مسافروں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے۔ اس حادثے میں بس کے کنڈکٹر سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ تقریباً 25 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سات کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

یہ حادثہ قومی شاہراہ نمبر 2 پر بھوگل پور گاو¿ں کے قریب راج دربار ڈھابے کے سامنے پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری بس اوورٹیک کرنے کے دوران آلو سے لدے ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے فوراً بعد بھوگل پور گاو¿ں کے لوگوں نے راحت و بچاو¿ کا کام شروع کر دیا۔ بس کے دونوں ہنگامی دروازے نہ کھلنے پر مقامی لوگوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر اندر پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھمنیو مانگلک نے بتایا کہ بس نمبر یو پی 53 ایم ٹی 6614 مسافروں کو لے کر بنارس جا رہی تھی۔ اتوار کی رات تقریباً تین بجے بس کا ڈرائیور آلو سے لدے ٹرک نمبر آر جے 14 جی این 8053 کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران دونوں گاڑیوں میں زوردار ٹکر ہو گئی۔

حادثے میں فتح پور کے کھاگا علاقے کے سلطان پور گھوش کے رہنے والے 34 سالہ آشیش گپتا کی موت ہو گئی۔ وہ نوئیڈا میں رہ کر تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ کھاگا کے قریب پہنچنے پر وہ اپنی سیٹ سے اٹھ کر بس کے اگلے حصے میں ڈرائیور کیبن کے قریب کھڑے ہو گئے تھے۔ اسی دوران حادثہ پیش آیا اور ان کی جان چلی گئی۔ دوسرے مہلوک بس کنڈکٹر آشیش کمار (31) تھے، جو شمال مشرقی دہلی کے کربل نگر کے رہنے والے تھے۔ وہ ڈرائیور کے پیچھے واقع کیبن میں سو رہے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande