سماجوادی پارٹی کی حکومت بنی تو یش بھارتی اعزاز دوبارہ شروع ہوگا، انعامی رقم ایک لاکھ روپے ہوگی: اکھلیش یادو
لکھنؤ، 22 نومبر(ہ س)۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ 2027 میں ریاست میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بننے پر ’یش بھارتی اعزاز‘ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس اعزاز کے تحت دی جانے والی انعامی رقم ب
سماجوادی پارٹی کی حکومت بنی تو یش بھارتی اعزاز دوبارہ شروع ہوگا، انعامی رقم ایک لاکھ روپے ہوگی: اکھلیش یادو


لکھنؤ، 22 نومبر(ہ س)۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ 2027 میں ریاست میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بننے پر ’یش بھارتی اعزاز‘ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس اعزاز کے تحت دی جانے والی انعامی رقم بھی 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹروں کے لیے ’ایک بانڈ، ایک تنخواہ‘ کا نظام نافذ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔اکھلیش یادو اتوار کو سماجوادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی دفتر میں منعقدہ تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے دوران یش بھارتی اعزاز کے تحت 50 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔ دوبارہ اقتدار میں آنے پر اس رقم کو بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردیا جائے گا۔ سماجوادی پارٹی آج ایک بار پھر اپنے ان وعدوں کو دہرا رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ جس طرح مرکزی حکومت ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کی بات کرتی ہے، اسی طرح سماجوادی پارٹی ڈاکٹروں کے لیے ’ایک بانڈ، ایک تنخواہ‘ کا نظام نافذ کرے گی۔انہوں نے میڈیکل کے طلبہ کو یقین دلایا کہ 2027 میں حکومت بننے پر اس نظام کو نافذ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اکھلیش نے کہا کہ صلاحیتوں کو پہچاننا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا نیتا جی ملائم سنگھ یادو کی خاص خوبی تھی۔ وہ کسی بھی شعبے میں اچھا کام کرنے والے لوگوں کو اعزاز دینے میں ہمیشہ آگے رہتے تھے۔

اکھلیش یادو نے بتایا کہ ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ کے موقع پر ضرورت مند طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ نیتا جی ہمیشہ بچوں کی تعلیم اور ان کی حوصلہ افزائی پر زور دیتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی اب ناراض لوگوں کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ نیتا جی کی سالگرہ پر مختلف اسکولوں کے ضرورت مند بچوں کو لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور سڑکوں کے شعبے میں نمایاں کام کیا تھا۔ بچوں کی تعلیم ان کے لیے خاص اہمیت رکھتی تھی۔ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔شیوپال یادو نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کے نہ رہنے سے آج بھی ان کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ اگر وہ ہمارے درمیان ہوتے تو تنظیم مزید مضبوط ہوتی۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ نیتا جی کے خوابوں کو پورا کرنے کا عزم کریں۔ 2027 میں اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنانا ہی انہیں سچی خراجِ عقیدت ہوگی۔تقریب میں اکھلیش یادو کے ساتھ ان کی اہلیہ اور رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو، بیٹی ادیتی یادو اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande