
علی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے 26 طلبہ کو پونے کی کمپنی میسرز کام ٹاور انڈیا نے کیمپس پلیسمنٹ مہم کے توسط سے منتخب کیا۔ یہ مہم بی ٹیک، سول انجینئرنگ، بی ای اور ڈپلوما پروگراموں کے فارغ التحصیل اور آخری سال کے طلبہ کے لیے منعقد کی گئی تھی۔
بی ٹیک سول انجینئرنگ کے 12 طلبہ منتخب کئے گئے جن میں محمد نوشاد عالم، سوریانش مشرا، مردل جادون، وشال دیول، نعیم چاند، محمد مجیب تنویر، ستیَم، ایشان دلشاد، محمد ساجد احمد، عبدالسبحان ذکی، امان انصاری اور مظہر اللہ خان شامل ہیں۔ ان کے علاہ بی ای سول انجینئرنگ کے 13 طلبہ کا انتخاب کیا گیا، جن میں مبشر حسین، شاہنواز عالم، ذیشان علی، سہیل احمد، طیب نورین، محمد عادل، محمد آصف، سمیر خان، اسامہ پرویز، ماہر، محمد آصف جاوید، غفران احمد اور محمد فائزہ شامل ہیں۔ ڈپلوما سول انجینئرنگ پروگرام سے سمیر حبیب کا انتخاب عمل میں آیا۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل اور ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ انچارج پروفیسر معینہ اطہر نے منتخب طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ