فلم ’رامائن‘ میں من گھڑت واقعات شامل کرنے پر وی ایچ پی برہم، رام بھکتوں کے جذبات مجروح ہونے کا الزام
نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ فلم ’رامائن‘ میں آدی کوی مہارشی والمیکی کی بیان کردہ مستند کہانی کے متعدد حقائق کو مسخ کرنے، من گھڑت واقعات شامل کرنے اور کئی اہم کرداروں کو پیش نہ کرنے پر وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ وی ایچ پی نے
RAMAYANA-2-POSTPONED-UNTIL-2


نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ فلم ’رامائن‘ میں آدی کوی مہارشی والمیکی کی بیان کردہ مستند کہانی کے متعدد حقائق کو مسخ کرنے، من گھڑت واقعات شامل کرنے اور کئی اہم کرداروں کو پیش نہ کرنے پر وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ وی ایچ پی نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے ایک ارب سے زیادہ ہندو رام بھکتوں کے عقیدے سے کھلواڑ کرتے ہوئے ایک سیاسی بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

وی ایچ پی کے مرکزی جنرل سکریٹری بجرنگ باگڑا نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ فلم میں بھگوان رام اور ان کے خاندان کے کرداروں کو ہلکے انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ راون کی عظمت بیان کرنے کی بھی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ اہلیہ کا عروج، نشاد راج گوہ کی دوستی اور کیوٹ کی عقیدت جیسے واقعات بھگوان رام کے عالمگیر کردار کا لازمی حصہ ہیں، لیکن فلم میں ان کا کوئی ذکر تک نہیں ہے۔ اس کے برعکس، بھگوان رام کی جانب سے رشی منیوں کی تپسیہ، یگیہ اور گروکل جیسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے والے سماج دشمن راکشسوں کے خاتمے کی عظیم مہم کو اپنی اہلیہ کے اغوا کا بدلہ لینے جیسی ذاتی لڑائی کے طور پر پیش کرنے کی قابل مذمت کوشش کی گئی ہے۔ دوسری جانب راون کو مظلوموں کا نجات دہندہ قرار دے کر اس کی عظمت بیان کرنے جیسا سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

باگڑا نے کہا کہ علم، عقیدت اور طاقت کی معراج تک پہنچنے کے باوجود تکبر کے باعث کائنات کے ہر جاندار کو خوف زدہ اور پریشان کرنے والا راون بدکردار تھا۔ ہر رام کتھا میں یہ بات بغیر کسی متنازعہ کے طور پر بیان کی گئی ہے۔ صدیوں سے قائم رام کتھا اور بھگوان رام پر کروڑوں ہندوو¿ں کا گہرا عقیدہ ہے، جسے سیاست سے متاثر اس فلم نے شدید ٹھیس پہنچائی ہے اور ہندو عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ انفرادی، خاندانی، سماجی اور سیاسی حدود و اقدار قائم کرنے والی رام کتھا کے ساتھ اس طرح کی چھیڑ چھاڑ معاشرے میں قائم اخلاقی اقدار کی بنیاد پر حملہ ہے۔ ہندو سماج کے جذبات سے کھلواڑ کرنے کی ایسی کوششوں کو معاشرہ کبھی قبول نہیں کرے گا۔ وشو ہندو پریشد نے مطالبہ کیا ہے کہ فلم کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کرکے اس کی نمائش پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande