اے ایم یو کے ملاپورم سینٹر میں سیرت النبیؐ تقریبات کا اہتمام
علی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملاپورم سینٹرکی سیرت کمیٹی نے موت کورٹ ہال میں اپنا سالانہ مولد پروگرام اور سیرت النبیؐ مقابلے کا اہتمام کیا۔ اس سال پروگرام کا موضوع تھا: ‘‘حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ہمہ جہت شخصیت’’ ۔ سینٹر کے ڈائری
اے ایم یو کے ملاپورم سینٹر میں سیرت النبیؐ تقریبات کا اہتمام


علی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملاپورم سینٹرکی سیرت کمیٹی نے موت کورٹ ہال میں اپنا سالانہ مولد پروگرام اور سیرت النبیؐ مقابلے کا اہتمام کیا۔ اس سال پروگرام کا موضوع تھا: ‘‘حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ہمہ جہت شخصیت’’ ۔

سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم شاہ الحمید نے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا۔ معروف مصنف اور مقرر پروفیسر سی حمزہ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کلیدی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ، حیاتِ طیبہ اور تعلیمات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان تعلیمات کی انفرادی کردار سازی اور معاشرتی اقدار کی تشکیل میں نمایاں اہمیت ہے۔

سنی مرکز، کالی کٹ کے ریکٹر ڈاکٹر روشن نورانی نے بطور مہمان اعزازی اپنے خطاب میں سیرتِ نبویؐ کے امتیازی پہلوؤں اور رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کی عصری معنویت پر روشنی ڈالی۔ قبل ازیں شعبہ تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر اور سیرت کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر محمد بشیر کے نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

پروگرام کے دوران محمد مدلج، محمد عمر اور علیشا رضا نے نعت خوانی کی، جب کہ احمد زیان نے انگریزی میں اور فواد نے عربی میں تقریر کی۔ تقسیم انعامات تقریب میں طلبہ کو توصیفی اسناد پیش کی گئیں۔

شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر اور سیرت کمیٹی کے رکن مسٹر سید احمد سعد نے نظامت کے فرائض انجام دئے، جبکہ شعبہ قانون کے اسسٹنٹ پروفیسر اور سیرت کمیٹی کے رکن ڈاکٹر شاہنواز احمد ملک نے اظہارتشکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande