وزیر اعظم نریندر مودی نے 19.7 کلومیٹر طویل چھ لین والے ’نتیش سیتو‘ کا کیا افتتاح
کچی درگاہ سے بدوپور تک تعمیر پل شمالی اور جنوبی بہار کو جوڑے گا، 4988.40 کروڑ روپے کی لاگت سے ہوا ہے تعمیرپٹنہ، 21 نومبر(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اپنے بہار دورے کے دوران 19.7 کلومیٹر طویل چھ لین والے ’نتیش سیتو‘ کا افتتاح کرکے اس
وزیر اعظم نریندر مودی نے 19.7 کلومیٹر طویل چھ لین والے ’نتیش سیتو‘ کا کیا افتتاح


وزیر اعظم نریندر مودی نے 19.7 کلومیٹر طویل چھ لین والے ’نتیش سیتو‘ کا کیا افتتاح


کچی درگاہ سے بدوپور تک تعمیر پل شمالی اور جنوبی بہار کو جوڑے گا، 4988.40 کروڑ روپے کی لاگت سے ہوا ہے تعمیرپٹنہ، 21 نومبر(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اپنے بہار دورے کے دوران 19.7 کلومیٹر طویل چھ لین والے ’نتیش سیتو‘ کا افتتاح کرکے اسے ریاست کے عوام کے نام وقف کیا۔ اس پل کی تعمیر سے شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان سڑک رابطہ مزید مضبوط ہوگا اور آمدورفت میں نمایاں سہولت ملنے کی امید ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز پٹنہ پہنچے، جہاں ہوائی اڈے پر سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے کئی سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ ہوائی اڈے سے وزیر اعظم براہ راست ویشالی ضلع کے راگھوپور پہنچے، جہاں انہوں نے نو تعمیر شدہ ’نتیش سیتو‘ کا افتتاح کیا۔مقررہ پروگرام کے تحت وزیر اعظم نے پل کا معائنہ بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے پل سے گمچھا لہرا کر وہاں موجود لوگوں کا استقبال کیا۔ افتتاحی تقریب میں بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسننین، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، مرکزی وزیر چراغ پاسوان اور نائب وزیر اعلیٰ وجے چودھری سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔’نتیش سیتو‘ پٹنہ ضلع کے کچی درگاہ کو ویشالی ضلع کے بدوپور سے جوڑتا ہے۔ اس پل کی تعمیر پر مجموعی طور پر 4988.40 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ یہ چھ لین والا پل ایکسٹرا ڈوزڈ کیبل اسٹے ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر کیا گیا ہے، جو اسے جدید طرز کا اہم بنیادی ڈھانچہ بناتا ہے۔تقریباً 19.7 کلومیٹر طویل اس منصوبے میں 9.7 کلومیٹر طویل مرکزی پل اور 10 کلومیٹر طویل رابطہ سڑکیں (اپروچ روڈ) شامل ہیں۔ یہ پل پٹنہ ضلع میں قومی شاہراہ 22 کے کچی درگاہ مقام کو ویشالی ضلع میں قومی شاہراہ 322 کے بدوپور سے جوڑتا ہے۔پل کے شروع ہونے سے پٹنہ اور ویشالی کے درمیان سفر زیادہ آسان ہوگا۔ اس کے علاوہ شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان آمدورفت میں وقت کی بچت، ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی بھی توقع ہے۔ ’نتیش سیتو‘ کو بہار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande