جھارکھنڈ میں 23 نومبر کو 3044 نوجوانوں کو تقرری نامے ملیں گے
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین مکھیہ منتری کوشل ایوم روزگار سمان سماروہ کے مہمان خصوصی رانچی، 21 نومبر(ہ س)۔ جھارکھنڈ میں ہنر مندی کی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے اقدام کے تحت 23 نومبر کو 3044 طلبہ و طالبات میں تقرری نامے تقسیم کی
پریجھا فاؤنڈیشن کے نمائندوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین


- وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین مکھیہ منتری کوشل ایوم روزگار سمان سماروہ کے مہمان خصوصی

رانچی، 21 نومبر(ہ س)۔ جھارکھنڈ میں ہنر مندی کی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے اقدام کے تحت 23 نومبر کو 3044 طلبہ و طالبات میں تقرری نامے تقسیم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر رانچی کے پروجیکٹ بھون آڈیٹوریم میں مکھیہ منتری کوشل ایوم روزگار سمان سماروہ (وزیر اعلیٰ ہنر مندی اور روزگار اعزازی تقریب) منعقد ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ کی موجودگی کے سلسلے میں ہفتہ کو درج فہرست قبائل، درج فہرست ذاتوں، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے محکمے کے سکریٹری کرپانند جھا، اقلیتی فلاح و بہبود کے کمشنر کلدیپ چودھری اور پریجھا فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے انہیں تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

کانکے روڈ واقع وزیر اعلیٰ کے رہائشی دفتر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وفد نے وزیر اعلیٰ کو پروگرام کے خاکے اور تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب میں ہنر مندی کی تربیت حاصل کرنے والے 3044 نوجوانوں کو تقرری نامے دیے جائیں گے۔ اس موقع پر پریجھا فاؤنڈیشن کی چیف پروجیکٹ آفیسر میناکشی کمار، اسٹیٹ لیڈ گورنمنٹ انگیجمنٹ امیت والمیکی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چترنجن سامنت رائے بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande