ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ کا تھا : جے ڈی وینس
واشنگٹن، 21 نومبر (ہ س)۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری فوجی تنازعہ کے معاملے پر امریکی انتظامیہ میں اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران پر امریکی حملے کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی کھل کر حمایت کرنے سے گریز کیا ہے۔ ان
ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ کا تھا : جے ڈی وینس


واشنگٹن، 21 نومبر (ہ س)۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری فوجی تنازعہ کے معاملے پر امریکی انتظامیہ میں اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران پر امریکی حملے کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی کھل کر حمایت کرنے سے گریز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے کیا تھا اور ان کا کام صدر کی حمایت کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران وینس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دیتے؟ اس پر انہوں نے براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ وینس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کا تجزیہ کرتے ہوئے ایران جنگ کو اس کی ایک بڑی وجہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو اس تنازعہ سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینس کے انتخابی تجزیے سے ناراض نہیں ہیں، تاہم ان کے مطابق ایران پر حملے ضروری تھے۔ ٹرمپ نے ایران کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ بھی ایسا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ وینس نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکہ کا اہم مقصد ہونا چاہیے، کیونکہ اس سے عالمی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے فوجی کارروائی کی دوبارہ حمایت کے سوال پر واضح موقف اختیار نہیں کیا۔ وینس طویل عرصے سے بیرونی جنگوں میں امریکی شمولیت کے معاملے پر احتیاط اور سفارتی مذاکرات کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش بھی کی تھی، لیکن ٹرمپ نے انہیں روک دیا۔

ادھر وینس کے حالیہ بیانات کو 2028 کے صدارتی انتخابات سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ مستقبل میں ان کے صدارتی انتخاب لڑنے کے امکانات پر سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande