ہماچل کی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری، شملہ میں سردی بڑھی
شملہ، 21 نومبر (ہ س)۔ ہماچل پردیش کی بلند پہاڑیوں پر ہفتے کے روز ہلکی برف باری ہوئی۔ اس کا اثر راجدھانی شملہ میں بھی دیکھا گیا۔ شملہ میں دن بھر بادل چھائے رہنے سے سردی میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ریاست کے میدانی علاقوں میں موسم پوری طرح صاف
HP-WEATHER-LIGHT-SNOWFALL


شملہ، 21 نومبر (ہ س)۔ ہماچل پردیش کی بلند پہاڑیوں پر ہفتے کے روز ہلکی برف باری ہوئی۔ اس کا اثر راجدھانی شملہ میں بھی دیکھا گیا۔ شملہ میں دن بھر بادل چھائے رہنے سے سردی میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ریاست کے میدانی علاقوں میں موسم پوری طرح صاف ہے۔

قبائلی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ لاہول اسپیتی جیسے بلند علاقوں میں شدید سردی کے باعث قدرتی آبی ذخائر کا پانی جم گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راجدھانی شملہ کے کم سے کم درجہ حرارت میں ڈیڑھ ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی ہے، جس کے باعث یہاں پارہ معمول سے نیچے آگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات منالی اور کفری کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھی گراوٹ آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے پانچ اہم شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان میں پالم پور کا درجہ حرارت معمول سے 1.9 ڈگری سیلسیس، ناہن کا 1.3 ڈگری، منڈی اور بلاس پور کا ایک ایک ڈگری، جبکہ شملہ کا درجہ حرارت معمول سے 0.1 ڈگری سیلسیس کم درج کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مرکز کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق لاہول اسپیتی ضلع کے تابو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سیلسیس، ککمسیری میں منفی 3.1 ڈگری، کیلانگ میں 0.3 ڈگری، کلپا میں 3.5 ڈگری، منالی میں 3.9 ڈگری، بجورا میں 4.5 ڈگری، سیوباغ میں 4.8 ڈگری، بھونتر میں 5.1 ڈگری، برٹھیں میں 6.1 ڈگری، سولن میں 6.2 ڈگری، کفری میں 6.3 ڈگری، سندر نگر میں 6.6 ڈگری، شملہ اور پالم پور میں 7.5 ڈگری، منڈی میں 7.7 ڈگری، بلاس پور میں 8.0 ڈگری، اونا میں 10.0 ڈگری، کانگڑا میں 10.2 ڈگری، جبڑہٹی میں 10.5 ڈگری، دیہرا گوپی پور میں 11.0 ڈگری، ناہن میں 11.5 ڈگری، دھرم شالہ میں 11.8 ڈگری، نیری میں 13.2 ڈگری، سراہن میں 14.9 ڈگری اور پونٹا صاحب میں 16.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مرکز کی پیش گوئی کے مطابق ریاست میں 27 نومبر تک موسم صاف اور خشک رہے گا۔ اگلے ایک ہفتے کے دوران ریاست کے کسی بھی حصے میں بارش یا برف باری کا امکان نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande