چھتیس گڑھ میں دوا کے تاجر سے 15 کروڑ روپے کی رنگداری کا مطالبہ، لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر دھمکی
چھتیس گڑھ میں دوا کے تاجر سے 15 کروڑ روپے کی رنگداری کا مطالبہ، لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر دھمکی رائے پور، 21 نومبر(ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں دوا کے ایک بڑے تاجر سے 15 کروڑ روپے بھتہ مانگنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ موکشت کارپوریشن
موکشت کارپوریشن کے ڈائریکٹر ششانک چوپڑا کی فائل فوٹو


چھتیس گڑھ میں دوا کے تاجر سے 15 کروڑ روپے کی رنگداری کا مطالبہ، لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر دھمکی

رائے پور، 21 نومبر(ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں دوا کے ایک بڑے تاجر سے 15 کروڑ روپے بھتہ مانگنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ موکشت کارپوریشن کے ڈائریکٹر ششانک چوپڑا کو ایک نامعلوم شخص نے فون کرکے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن بتایا اور یہ رقم طلب کی۔ شکایت کے بعد پولیس نے تاجر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، فون کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خود کو لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ بتاتے ہوئے 15 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر مقررہ رقم نہیں دی گئی تو خاندان کے ایک فرد کو قتل کر دیا جائے گا۔ اس دھمکی آمیز فون کے بعد سے تاجر کے خاندان میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ششانک چوپڑا نے سٹی کوتوالی تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے پولیس سے سیکورٹی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 19 نومبر 2026 کو ششانک چوپڑا کے موبائل پر واٹس ایپ وائس نوٹ اور فون کال کے ذریعے 15 کروڑ روپے رنگداری دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ دھمکی ملنے والے اسی دن یعنی 19 نومبر 2026 کی شام انہوں نے درگ کے سٹی کوتوالی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر اس معاملے میں لارنس بشنوئی گروہ کے براہ راست ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ تفتیشی افسران کے مطابق، سائبر اور خصوصی ٹیم کال ڈیٹیل ریکارڈ اور غیر ملکی نمبر کی لوکیشن کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس اس بات کی چھان بین کر رہی ہے کہ فون کرنے والے نے صرف خوف و ہراس پھیلانے کے لیے گینگ کا نام استعمال کیا ہے یا اس کے پیچھے کوئی مقامی سازش ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande