اے ایم یو میں سمر انٹرن شپ پرزنٹیشن مقابلے کا اہتمام
علی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن، فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سمر انٹرن شپ پرزنٹیشن مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایم بی اے کے طلبہ نے اپنی انٹرن شپ کے تجربات اور عملی تربیت سے حاصل شدہ پیشہ وران
بزنس ایڈمیسٹرین


علی گڑھ، 21 نومبر (ہ س)۔ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن، فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سمر انٹرن شپ پرزنٹیشن مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایم بی اے کے طلبہ نے اپنی انٹرن شپ کے تجربات اور عملی تربیت سے حاصل شدہ پیشہ ورانہ بصیرت کا مظاہرہ کیا۔ طلبہ کو یہ دکھانے کا موقع ملا کہ کس طرح کلاس روم میں حاصل شدہ علمی معلومات کو حقیقی دنیا میں بروئے کار لایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ طلبہ کی تجزیاتی، ابلاغی اور پریزنٹیشن کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

پرزنٹیشنز کا جائزہ لینے کے لیے قائم پینل میں پروفیسر سلمان حمید، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، اے ایم یو؛ پروفیسر محمد آصف، شعبہ معاشیات، اے ایم یو اور پروفیسر فرح غوث، جے این میڈیکل کالج و اسپتال شامل تھے۔ ججوں نے پرزنٹیشنز کے مواد، جدت، عملی افادیت اور مؤثر اندازِ پیشکش کی بنیاد پر جائزہ لیا۔

مقابلے میں علی شہریار عباس نے پہلا انعام حاصل کیا، جبکہ محمد اریب صدیقی دوسرے انعام کے حقدار قرار پائے۔ اِلسا اسرائیل اور ارم فاطمہ نے مشترکہ طور پر تیسرا انعام حاصل کیا۔ وریشہ کو اختراعی منصوبے کی توصیفی سند، آشیت کرشنا پاٹھک کو ججوں کی جانب سے توصیفی سند، جبکہ علی شہریار عباس کو بہترین بصری پیشکش کی توصیفی سند عطا کی گئی۔

شعبے کی چیئرپرسن پروفیسر سلمیٰ احمد نے کلمات تشکر ادا کئے۔ یسریٰ زیدی، نوشین شان اور محمد انس نے فیکلٹی انٹرن شپ کوآرڈینیٹر پروفیسر فضا تبسم اعظمی اور ڈاکٹر آصف اختر کی رہنمائی میں پروگرام کو مربوط کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande