وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں 34,470 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا آغاز
وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں 34,470 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا آغاز ۔ ویشالی کے جنداہا-راجاپاکر صنعتی علاقے سے 227 منصوبوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا ۔ نتیش سیتو، سڑک، بجلی، پانی کی فراہمی، سیوریج، تعلیم ا
وزیر اعظم نریندر مودی نے 19.7 کلومیٹر طویل چھ لین والے ’نتیش سیتو‘ کا کیا افتتاح


وزیر اعظم نریندر مودی نے 19.7 کلومیٹر طویل چھ لین والے ’نتیش سیتو‘ کا کیا افتتاح


وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں 34,470 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا آغاز

۔ ویشالی کے جنداہا-راجاپاکر صنعتی علاقے سے 227 منصوبوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

۔ نتیش سیتو، سڑک، بجلی، پانی کی فراہمی، سیوریج، تعلیم اور صحت کے شعبوں سے متعلق کئی اہم منصوبے شامل

ویشالی، 21 نومبر( ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دنیا کی پہلی جمہوریت کی سرزمین ویشالی کے جنداہا-راجاپاکر صنعتی علاقے کے جعفر پٹی سے بہار کے لیے 34,470 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مجموعی طور پر 227 بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور کئی منصوبوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے شروع کیے گئے ان منصوبوں میں سڑک، ریلوے، بجلی، پانی کی فراہمی، سیوریج، تعلیم، صحت، رہائش اور شہری ترقی سے متعلق اسکیمیں شامل ہیں۔ گنگا ندی پر تعمیر کچی درگاہ-بدوپور پل (نتیش سیتو) سمیت کئی اہم منصوبوں کا بھی افتتاح کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اہم سڑک منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے قومی شاہراہ 19 کے اورنگ آباد-چرداہا سیکشن کو چھ لین میں تبدیل کرنے کے منصوبے سمیت این ایچ 227 ایف کے چورما-بیرگنیا سیکشن اور این ایچ 327 کے امگاؤں-سہرسہ سیکشن سے متعلق منصوبوں کا بھی آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 1320 میگاواٹ کی بکسر تھرمل پاور پروجیکٹ کی دوسری یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ بجلی کی تقسیم اور ترسیل سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بھی شروع کیے گئے۔ نوادہ کے پھلواریا ڈیم پر فلوٹنگ سولر پروجیکٹ سمیت توانائی کے شعبے کی دیگر اسکیمیں بھی اس میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے این ایچ 139 ڈبلیو کے صاحب گنج-اریراج-بیتیا سیکشن کو چار لین میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس منصوبے پر 3800 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔ اس کے علاوہ پیرپینتی سپر تھرمل پاور پروجیکٹ (800×3 میگاواٹ) سے بجلی کی ترسیل کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا، جس پر تقریباً 3350 کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم نے بیگوسرائے، بہار شریف، پورنیہ، حاجی پور، موتیہاری، داناپور، کھگڑیا، سمستی پور، بودھ گیا، سیتامڑھی اور سہرسہ سمیت مختلف شہری علاقوں میں سیوریج اور آبی فراہمی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں نہری نظام کو جدید بنانے، شہری علاقوں میں پانی کی نکاسی، صاف صفائی اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے سے متعلق اسکیمیں شامل ہیں۔ کہلگاؤں میں تقریباً 17.47 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ سیوریج بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا گیا۔

اسی طرح وزیر اعظم نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر رہائشی اسکولوں، آئی آئی ٹی پٹنہ ریسرچ پارک، انجینئرنگ اور پالی ٹیکنک اداروں کے علاوہ صحت کی سہولیات سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے نظام اور پولیس ڈیٹا سینٹر سے متعلق منصوبے بھی اس پروگرام کا حصہ رہے۔

وزیر اعظم نے 100 پی ایم ای بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ان بسوں کے آغاز سے ریاست میں صاف ستھرے اور ماحول دوست عوامی ٹرانسپورٹ کو فروغ ملنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 26,900 سے زائد مستفیدین کے لیے نئے گھروں میں داخلے کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ اسے شہری خاندانوں کو رہائش فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے دوران گنگا ندی پر تعمیر کچی درگاہ-بدوپور کیبل پر مبنی پل (نتیش سیتو) کو بھی عوام کے لیے وقف کیا گیا۔ ان تمام منصوبوں کے ذریعے بہار میں سڑک رابطے، بجلی کی پیداوار، شہری سہولیات، تعلیم، صحت اور رہائشی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ ان منصوبوں سے ریاست کی ترقیاتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی اور عوام کو مختلف شعبوں میں براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande