ویلفیئر پارٹی روہنگیا نسل کشی کے معاملے پر عالمی عدالتِ انصاف کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے
نئی دہلی، 20 نومبر(ہ س )۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے روہنگیا نسل کشی کے معاملے میں عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا فیصلہ قرار دیا۔ پارٹی نے کہا کہ عالمی عدالت نے پہلی مرتبہ کسی ریاست ک
ویلفیئر پارٹی روہنگیا نسل کشی کے معاملے پر عالمی عدالتِ انصاف کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے


نئی دہلی، 20 نومبر(ہ س )۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے روہنگیا نسل کشی کے معاملے میں عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا فیصلہ قرار دیا۔ پارٹی نے کہا کہ عالمی عدالت نے پہلی مرتبہ کسی ریاست کو نسل کشی کا ذمہ دار ٹہرایاہے۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے اہم ترین عدالتی ادارے، عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) کی جانب سے دی گمبیا بنام میانمار مقدمے میں سنائے گئے تاریخی فیصلے کا پ±رزور خیرمقدم اور خیرسگالی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتِ انصاف کی 80 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے، جب عالمی عدالت نے کسی ریاست کو نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے دی ہیگ میں سنائے گئے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالتِ انصاف کے صدر جسٹس یو جی ایواساوا نے واضح کیا کہ میانمار نسل کشی کو روکنے اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دینے میں ناکام رہا۔ عدالت نے اس بات کی تفصیلات بیان کیں کہ میانمار کی فوج نے ریاست رخائن میں بنیادی طور پر مسلم روہنگیا آبادی کے خلاف انتہائی وحشیانہ تشدد کا ارتکاب کیا تھا۔

ڈاکٹر الیاس نے مزید کہا کہ یہ محض کوئی رائے یا مشورہ نہیں ہے۔ خود عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ حتمی ہے، مقدمے کے فریقین پر لازم العمل ہے اور اس کے خلاف اپیل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی فیصلے کو محض کاغذوں تک محدود نہیں رہنے دیا جانا چاہیے۔اس سلسلے میں حکومتِ ہند کو بھی درج ذیل اقدامات کرنے چاہئیں:

1۔ عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا کھل کر خیرمقدم اور نسل کشی سے متعلق کنونشن اور بین الاقوامی قانون کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ۔

2۔ میانمار پر ہر ممکن سفارتی، سیاسی اور اخلاقی دباو¿، خواہ وہ دوطرفہ سطح پر ہو، اقوام متحدہ کے فورم پر ہو یا علاقائی تنظیموں کے ذریعے، تاکہ عالمی عدالت کے فیصلے پر مکمل طور پر اور عدالت کی مقرر کردہ مدت کے اندر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

3۔ روہنگیا مسلمانوں کی مکمل شہریت کی بحالی کا مطالبہ، تمام امتیازی قوانین کو منسوخ کرنے اور ان کے آبائی وطن میں ان کی جان، مال، عزت و آبرو اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دینے کا مطالبہ۔

4۔ روہنگیا مسلمانوں کی ریاست رخائن میں ان کے آبائی علاقوں میں محفوظ، رضاکارانہ، باوقار اور عزت و احترام کے ساتھ واپسی کو یقینی بنایا جائے، ان کے خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے ساتھ ان کے نقصانات کے مکمل ازالے اور مناسب معاوضے کا انتظام بھی۔

5۔ قتل، عصمت دری، آتش زنی اور تباہی کے ذمہ دار تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ، نیز اس بات کی ضمانت حاصل کرے کہ مستقبل میں ایسے مظالم کا اعادہ نہیں ہوگا۔

6۔ ہندوستان میں روہنگیا پناہ گزینوں کی ملک بدری، حراست اور ہراسانی بند کی جائے۔ عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے تسلیم شدہ نسل کشی کے متاثرین کے ساتھ مجرموں یا دراندازوں جیسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی محفوظ واپسی تک ہندوستان کو اپنی تہذیبی روایات اور آئینی اقدار کے مطابق انہیں انسانی بنیادوں پر تحفظ، رہائش، تعلیم اور طبی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ اب عدالتی طور پر نسل کشی ثابت ہو چکی ہے۔ ایسے میں خاموشی اختیار کرنا اب محض غیر جانب داری نہیں بلکہ جرم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور گلوبل ساو¿تھ کی ایک اہم آواز ہے، اسے مظلوموں، بین الاقوامی قانون اور انصاف کے حق میں مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا اس وقت تک تمام فورمز پر یہ مسئلہ اٹھاتی رہے گی جب تک روہنگیا مسلمانوں کو ان کی شہریت، انصاف، معاوضہ اور اپنے وطن میں عزت و وقار کے ساتھ واپسی کا حق حاصل نہیں ہو جاتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande