
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ 22 اور 23 نومبر کو ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہونے والا یہ دورہ مارچ 2026 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا ہندوستانی دورہ ہوگا۔وزارت خارجہ کے مطابق، دورے کے دوران نیپال کے وزیر اعظم صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے، جبکہ 23 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی دو طرفہ بات چیت ہوگی۔
اس ملاقات میں دونوں رہنما ہندوستان اور نیپال کے تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کی روایت کو آگے بڑھائے گا اور ہندوستان کی ’پڑوسی پہلے‘ پالیسی کے تحت نیپال کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
اس سے دونوں ملکوں کی شراکت داری مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد