نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کے دورہ بھارت کا باضابطہ اعلان، 22 اور 23 نومبر کو سرکاری دورے پر رہیں گے
کاٹھمنڈو، 20 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ 22 سے 23 نومبر تک بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دوستانہ دعوت پر ہونے والے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مخ
دورہ


کاٹھمنڈو، 20 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ 22 سے 23 نومبر تک بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دوستانہ دعوت پر ہونے والے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نیپال حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، وزیر اعظم شاہ 22 نومبر کو نیپال ایئرلائنز کے طیارے سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ وزیر خزانہ ڈاکٹرسورنِم واگلے، وزیر خارجہ ششیر کھنال، وزیر اعظم کے چیف ایڈوائزر کمار ویانجنکار اور نیپال حکومت کے دیگر سینئر افسران بھی ہوں گے۔

بھارت میں وزیر اعظم شاہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے خیرسگالی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وفود کی سطح پر دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔ وزیر اعظم مودی اپنے نیپالی ہم منصب کے اعزاز میں سرکاری ظہرانے کا اہتمام بھی کریں گے۔ وہیں، بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی وزیر اعظم بالیندر شاہ سے ملاقات کریں گے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیپال اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے تہذیبی روابط، ثقافتی مماثلت اور عوامی سطح پر گہرے تعلقات کی بنیاد پر دوستانہ رشتے قائم ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون پر مبنی شراکت داری کا جائزہ لینے اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع ہوگا۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ باہمی فوائد پہنچانا ہے۔ وزیر اعظم شاہ 23 نومبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande