ہندوستان نے روہنگیا افراد کی میانمار میں محفوظ واپسی کی پھر حمایت کی
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان نے روہنگیا افراد کے معاملے پر بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر کوئی براہ راست ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان بے گھر روہنگیاوں کی میانمار میں محفوظ، جلد اور مستقل واپسی کی حمایت کرتا ہے۔ وزارت خ
MEA-REACTION-ON-ICJ-ROHINGIYA


نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان نے روہنگیا افراد کے معاملے پر بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر کوئی براہ راست ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان بے گھر روہنگیاوں کی میانمار میں محفوظ، جلد اور مستقل واپسی کی حمایت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا یہ بیان بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے 19 نومبر کے فیصلے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ اس فیصلے میں میانمار کو ریاست راکھائن میں 2017 کے فوجی آپریشن کے دوران روہنگیا افراد کی نسل کشی کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا، ”ہم نے اس فیصلے کا نوٹس لیا ہے۔ ہندوستان ریاست راکھائن سے بے گھر ہونے والے روہنگیا افراد کی محفوظ، جلد اور مستقل واپسی کی مسلسل حمایت کرتا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہندوستان نے پہلے بھی آپریشن انسانیت کے تحت پانچ مرحلوں میں بنگلہ دیش کے روہنگیا کیمپوں کو امدادی سامان فراہم کیا تھا۔ ہم نے اس مقصد کے لیے میانمار میں ریاست راکھائن کے ترقیاتی پروگرام کی بھی حمایت کی ہے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande