
علی گڑھ, 20 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے ڈاکٹر عامر رینا کو لینین سوسائٹی، لندن کا فیلو منتخب کیا گیا ہے۔ یہ سوسائٹی ، نیچرل ہسٹری کے مطالعے کے لیے وقف دنیا کی قدیم ترین علمی انجمن ہے۔ اس اعزاز کے بعد ڈاکٹر رینا اپنے نام کے ساتھ ‘‘ایف ایل ایس’’ کا اعزازی لاحقہ استعمال کرسکیں گے۔ ڈاکٹر رینا نے پی ایل او ایس جینیٹکس میں اکیڈمک ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ دال کی فصلوں بالخصوص لوبیا میں جینیاتی تغیرات (میوٹاجنیسس) کا مطالعہ ان کی تحقیقی دلچسپی کا محور ہے۔ وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے تسلیم شدہ تکنیکی تعاون کے ماہر ہیں اور اسپرنگر نیچر کی حوالہ جاتی کتاب ‘‘لیگومز: جینیٹکس اینڈ جینومکس’’ کے مدیرِ اعلیٰ بھی ہیں۔
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ