بھارت کے خارجہ سکریٹری بدھ کو نیپال کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س): بھارتی خارجہ سکریٹری وکرم مسری 4 سے 5 نومبر تک نیپال کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ باہمی ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، ہندوستان اور نیپال کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقا
خارجہ سکریٹری بدھ کو نیپال کا دورہ کریں گے


نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س): بھارتی خارجہ سکریٹری وکرم مسری 4 سے 5 نومبر تک نیپال کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ باہمی ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق، ہندوستان اور نیپال کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، جن میں تعاون کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ خارجہ سکریٹری کا یہ مجوزہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی باقاعدہ تبادلے کی روایت کو آگے بڑھائے گا اور وسیع تر دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande