اردو اکادمی، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے
مڈل، سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری زمرے کے کوئز مقابلے منعقد نئی دہلی ،2 نومبر(ہ س )۔ اردو اکادمی، دہلی اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں تعلیم کا ذوق و شوق پیدا کرنے اور ان میں مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہر سال تعلیمی مقابلے منعقد کرتی ہے۔ ان مقابلو
اردو اکادمی، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے


اردو اکادمی، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے


مڈل، سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری زمرے کے کوئز مقابلے منعقد

نئی دہلی ،2 نومبر(ہ س )۔

اردو اکادمی، دہلی اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں تعلیم کا ذوق و شوق پیدا کرنے اور ان میں مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہر سال تعلیمی مقابلے منعقد کرتی ہے۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات کو انعام دیتی ہے اور بچوں کی ہمت افزائی کے لیے کنسولیشن انعام بھی دیتی ہے۔ ان مقابلوں میںتقریری ، فی البدیہہ تقریری، بیت بازی ، اردو ڈراما، غزل سرائی، کوئز( سوال و جواب) ، مضمون نویسی و خطوط نویسی، خوشخطی ، بلندخوانی، گروپ سانگ اور امنگ پینٹنگ مقابلے شامل ہیں۔ یہ تعلیمی مقابلے دہلی کے پرائمری تا سینئر سیکنڈری اردو اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان منعقد ہورہے ہیں۔

آج صبح دس بجے سوال و جواب(کوئز) مقابلہ برائے مڈل زمرہ (چھی جماعت تا آٹھویںجماعت) کے طلبا کے درمیان منعقد ہوا جس میں کوئز ماسٹر کی حیثیت محترمہ ریشما فاروقی اور آبزرور کی حیثیت ڈاکٹر شبانہ نذیر شریک ہوئیں۔ اس مقابلے میں کل 15 اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سیدعابدحسین سینئر سیکنڈری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ، رابعہ گرلز پبلک اسکول، گلی قاسم جان اور نیوہورائزن اسکول، نظام الدین کی ٹیموں کو اول انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ دوسرے انعام کے لیے ہمدرد پبلک اسکول، تغلق آباد کی ٹیم کو مستحق قرار دیا گیا جب کہ تیسرے انعام کے لیے جامعہ مڈل اسکول، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور کریسنٹ اسکول، دریا گنج کی ٹیموں کو مستحق قرار دیا گیا اور حوصلہ افزائی انعام کے لیے ڈاکٹرذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول، جعفرا?باد اور ایم ایم اے پبلک اسکول، مصطفی آباد کی ٹیموں کو مستحق قرار دیا گیا۔

ساڑھے بارہ بجے سوال و جواب (کوئز) مقابلہ برائے سیکنڈری و سینئر سیکنڈری زمرہ (نویں تا بارہویں جماعت) کے طلبا کے درمیان منعقد ہوا جس میں 14 اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا اور ہمدرد پبلک اسکول، سنگم وہار کی ٹیم کو اول انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ دوسرے انعام کے لیے کریسنٹ اسکول ، دریا گنج کی ٹیم کو مستحق قرار دیا گیا اور تیسرے انعام کے لیے گورنمنٹ سروودیہ کنیا ودیالیہ، نورنگر کی ٹیم کو مستحق قرار دیا گیا جب کہ حوصلہ افزائی انعام کے لیے سیدعابدحسین سینئر سیکنڈری اسکول، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور گورنمنٹ سروودیہ کنیا بال ودیالیہ، کھجوری خاص کی ٹیموں کو مستحق قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو مضمون نویسی و خطوط نویسی اور خوشخطی مقابلہ برائے پرائمری تا سینئر سیکنڈری زمرہ منعقد کیا گیا اور دونوں مقابلوں میں تقریباً چار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande