اعظم خان کے خلاف بی جے پی حکومت یک طرفہ کارروائی اور ان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے: اکھلیش یادو
لکھنؤ، 2 نومبر(ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اعظم خان کی دوبارہ گرفتاری کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر یکطرفہ کارروائی کرنے اور جان بوجھ کر انہیں پریشان کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پیر کے روز لکھنؤ ہ
اعظم خان


لکھنؤ، 2 نومبر(ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اعظم خان کی دوبارہ گرفتاری کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر یکطرفہ کارروائی کرنے اور جان بوجھ کر انہیں پریشان کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پیر کے روز لکھنؤ ہوائی اڈے پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اعظم خان کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جا رہی ہے۔ حکومت خود ان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اعظم خان کے خلاف مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایک بزرگ رہنما کو بار بار مقدمات میں الجھا کر جیل بھیجنا کہاں کا انصاف ہے؟

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں اکھلیش یادو رامپور پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ضلع جیل میں اعظم خان سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد وہ ان کی رہائش گاہ بھی گئے تھے اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ سمیت اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔

دوسری جانب 31 اکتوبر کو تقریباً 11 ماہ بعد دو پین کارڈ کے معاملے میں ضمانت پر رامپور جیل سے رہا ہونے والے اعظم خان کو جیل کے دروازے سے ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کر لیا تھا۔

اس کے بعد غازی آباد کی خصوصی عدالت نے انہیں 14 روزہ عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande