پونے: شرد پوار کی طبیعت بگڑی، روبی اسپتال میں داخل
پونے، 02 نومبر (ہ س)۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردچندر پوار) کے سینئر رہنما شرد پوار کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں پونے کے روبی ہال کلینک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان
پونے: شرد پوار کی طبیعت بگڑی، روبی اسپتال میں داخل


پونے، 02 نومبر (ہ س)۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردچندر پوار) کے سینئر رہنما شرد پوار کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں پونے کے روبی ہال کلینک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں کھانسی اور کمزوری کی شکایت تھی۔ اسپتال میں طبی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شرد پوار نے ہفتہ، 31 اکتوبر اور اتوار، یکم نومبر کو سولا پور ضلع کے ماڑھا تعلقہ کے گاؤں تلشی اور پنڈھرپور تعلقہ کے گاؤں دھودالی کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے تلشی گاؤں میں خشک سالی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا اور کسانوں سے بات چیت کرکے ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کسانوں کو یقین دلایا تھا کہ ان کے مسائل حکومت کے سامنے اٹھائے جائیں گے۔

اس دوران شرد پوار کی بیٹی اور رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھانسی کی شکایت کے باعث ان کے والد کو پونے کے روبی ہال کلینک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی طبی جانچ کی جا رہی ہے اور فی الحال ان کی طبیعت مستحکم ہے۔

سپریہ سولے نے شرد پوار کی صحت کے حوالے سے تشویش ظاہر کرنے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande