
انقرہ، 2 نومبر (ہ س/ریا نووستی)۔ یوکرین تنازعہ ختم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے درمیان ترکیہ نے امریکہ، روس اور یوکرین کے ساتھ اپنے رابطے اور تال میل کو برقرار رکھا ہے۔ ترکیہ کی حکومت کے ذرائع کے مطابق، انقرہ ,یوکرین بحران کے حل کے لیے امریکہ کی جانب سے کی جانے والی امن کوششوں سے متعلق معلومات مسلسل حاصل کر رہا ہے اور اس سلسلے میں واشنگٹن اور ماسکو کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔
روس کی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ترکیہ- امریکی امن کوششوں سے متعلق پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انقرہ اس معاملے پر تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور تنازعہ ختم کرنے کے مقصد سے جاری سفارتی کوششوں کے سلسلے میں معلومات کا تبادلہ بھی کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ترکی واشنگٹن، ماسکو اور کیف کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے اور یوکرین تنازع کے حل کے لیے جاری مذاکرات میں سرگرمی سے تال میل قائم کر رہا ہے۔
دریں اثنا، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 21 اکتوبر کو امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں یوکرین کے معاملے پر سہ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ماسکو کی آمادگی کا اعادہ کیا تھا۔
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق، مجوزہ سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط کے آس پاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہو سکتے ہیں۔ یوکرین تنازعہ کے حل کے لیے روس، امریکہ اور دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ایسے میں ترکیہ کی فعال شرکت کو مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت برقرار رکھنے اور امن عمل کو آگے بڑھانے کے لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد