
کاٹھمنڈو، 2 نومبر(ہ س)۔ نیپال کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر ایئرویز کے عملے کی ایک رکن کو سونے کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات ڈھائی بجے قطر کے دارالحکومت دوحہ سے آنے والی قطر ایئرویز کی پرواز نمبر کیو آر 650 کے عملے کی ایک رکن کے دستی سامان سے سونا برآمد ہونے کے بعد انہیں کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
سیکیورٹی افسر کے مطابق، جب مریم گجاؤنی دستی سامان لے کر تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کسٹم دفتر کے واک تھرو دروازے سے باہر نکل رہی تھیں، اسی دوران ان کے سامان سے سونے کی بسکٹ نما دو پیلی اشیا برآمد ہوئیں۔ ان میں سے ہر ایک کا وزن 20 گرام بتایا گیا ہے۔
نیپال کی مسلح پولیس فورس اور تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کسٹم دفتر کی مشترکہ ٹیم نے مذکورہ اشیا برآمد کرنے کے بعد ضروری جانچ اور قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی