مہادیو سٹہ ایپ معاملے کے مرکزی ملزم سوربھ چندراکر کی بھارت حوالگی بڑی کامیابی: وزیر اعلیٰ سائے
وزیر اعلیٰ نے سی بی آئی اور تمام مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا رائے پور، 2 نومبر(ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے مہادیو آن لائن سٹہ ایپ معاملے کے مرکزی ملزم سوربھ چندراکر کو عمان سے بھارت واپس لائے جانے کو مرکزی تحقیقات
مہادیو سٹہ ایپ


وزیر اعلیٰ نے سی بی آئی اور تمام مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا

رائے پور، 2 نومبر(ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے مہادیو آن لائن سٹہ ایپ معاملے کے مرکزی ملزم سوربھ چندراکر کو عمان سے بھارت واپس لائے جانے کو مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوربھ چندراکر سے پوچھ گچھ کے ذریعے مہادیو سٹہ ایپ کے غیر قانونی کاروبار، اس سے جڑے پورے نیٹ ورک اور تحفظ کے نام پر رقم وصول کرنے والے افراد کے بارے میں اہم انکشافات ہو سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ سائے نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہادیو سٹہ ایپ معاملے کا مرکزی ملزم سوربھ چندراکر طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم تھا۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) مسلسل کوشش کر رہا تھا کہ اسے بھارت لایا جائے، تاکہ اس پورے معاملے سے متعلق اہم معلومات سامنے آ سکیں۔ سی بی آئی اور دیگر مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں سے اس کی بھارت حوالگی ممکن ہو سکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سائے نے کہا کہ سوربھ چندراکر کی بھارت حوالگی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کے لیے سی بی آئی اور تمام مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کی کوششوں کی ستائش کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوربھ چندراکر سے پوچھ گچھ کے دوران یہ معلومات بھی سامنے آئیں گی کہ مہادیو سٹہ ایپ کے غیر قانونی کاروبار سے کن کن افراد کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر رقم دی جاتی تھی اور اس پورے معاملے میں کن لوگوں کا کیا کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے تحقیقات کو نئی سمت ملے گی اور معاملے سے جڑے کئی اہم حقائق سامنے آ سکیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande