کشتواڑ میں زلزلے کی نگرانی کیلئے جدید سسمالوجیکل نیٹ ورک قائم کئے گئے
جموں، 02 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں پیر کے روز زلزلے کی نگرانی کے لیے ایک جدید سسمالوجیکل نیٹ ورک قائم کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی 183ویں سسمالوجیکل کا افتتاح کیا۔ اس کے قیام کا مقصد قومی زلزلہ
Earthquake


جموں، 02 نومبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں پیر کے روز زلزلے کی نگرانی کے لیے ایک جدید سسمالوجیکل نیٹ ورک قائم کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی 183ویں سسمالوجیکل کا افتتاح کیا۔ اس کے قیام کا مقصد قومی زلزلہ پیما نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنانے، زلزلوں کی نگرانی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔حکام کے مطابق یہ جموں و کشمیر میں قائم ہونے والی چوتھی سسمالوجیکل نیٹ ورک ہے۔

افتتاحی تقریب میں قائد حزب اختلاف اور سینئر بی جے پی رہنما سنیل شرما اور کشتواڑ کی رکن اسمبلی شگن پریہار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نئی سسمالوجیکلننیٹ ورک ہمالیائی خطے میں زلزلوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کے ذریعے ملک کی زلزلہ پیما صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گی۔

حکام کے مطابق کشتواڑ ایک فالٹ لائن کے قریب واقع ہے، جس کے پیش نظر اس سسمالوجیکل کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس کے ذریعے کشتواڑ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ خیز سرگرمیوں پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جا سکے گی اور مختلف نوعیت کے اقدامات کے لیے درست سائنسی معلومات دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس سے قبل 21 جون 2022 کو ادھم پور میں ملک کی 153ویںسسمالوجیکل نیٹ ورک کا افتتاح کیا تھا۔ حکام کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران ملک بھر میں مزید 30 رصدگاہیں قائم کی گئی ہیں۔حکام نے کہا کہ زلزلے کے حوالے سے حساس علاقے کشتواڑ میں اس سہولت کا قیام ایک اہم کامیابی ہے، جو خطے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande