
مشرقی سنگھ بھوم، 2 نومبر(ہ س)۔ گولموری تھانہ علاقے میں اتوار کی دیر رات پیش آئے سڑک حادثے میں گڑھاباسا کے رہنے والے 45 سالہ ڈبّو ساہو کی موت ہو گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈبّو ساہو اپنی گاڑی سے جا رہے تھے۔ اسی دوران اچانک گاڑی بے قابو ہو گئی اور سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ انہیں سنگین چوٹیں آئیں۔
حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں فوری علاج کے لیے ٹاٹا مین اسپتال (ٹی ایم ایچ) پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ اسپتال پہنچ گئے۔ ڈبّو ساہو کی موت کی خبر سے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ گھر میں ماتم چھایا ہوا ہے اور اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔
ڈبّو ساہو اپنے پیچھے 9 سالہ بیٹے کو چھوڑ گئے ہیں۔ کم عمری میں ہی بچے کے سر سے والد کا سایہ اٹھ جانے کے باعث اہل خانہ اور قریبی لوگوں میں گہرے دکھ کا ماحول ہے۔
وہ گڑھاباسا اپہار سنگھ کالی پوجا کمیٹی سے بھی سرگرمی کے ساتھ وابستہ تھے۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی کمیٹی کے ارکان اور مقامی لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس اچانک پیش آنے والے حادثے سے پورے علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی