دہلی-این سی آر میں گریپ-2 کی پابندیاں نافذ
نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی صورت حال مسلسل خراب ہونے کے پیش نظر فضائی معیار کے انتظامی کمیشن (سی اے کیو ایم) نے گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے دوسرے مرحلے کی پابندیاں فوری اثر سے نافذ کر دی ہیں۔ پیر کو دہلی کا او
AQI-324-GRAP-2-DELHI-NCR-TODAY


نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی صورت حال مسلسل خراب ہونے کے پیش نظر فضائی معیار کے انتظامی کمیشن (سی اے کیو ایم) نے گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے دوسرے مرحلے کی پابندیاں فوری اثر سے نافذ کر دی ہیں۔ پیر کو دہلی کا اوسط فضائی معیار اشاریہ (اے کیو آئی) 324 درج کیا گیا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔

کمیشن کی گریپ ذیلی کمیٹی نے دہلی-این سی آر میں فضائی معیار کی صورت حال اور محکمہ موسمیات و آئی آئی ٹی ایم کی جانب سے جاری پیش گوئیوں کا جائزہ لیا۔ جائزے میں سامنے آیا کہ دہلی کی فضائی کیفیت میں تیزی سے گراوٹ آئی ہے اور آئندہ دنوں میں بھی اے کیو آئی کے انتہائی خراب زمرے میں رہنے کا خدشہ ہے۔ آلودگی میں اضافے کی اہم وجہ موسم کی ناموافق صورت حال کو قرار دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی گریپ کے پہلے مرحلے کے تحت نافذ تمام اقدامات بھی بدستور جاری رہیں گے۔ کمیشن کے مطابق دہلی کا اے کیو آئی 31 اکتوبر کو 117 تھا، جو درمیانے زمرے میں آتا ہے۔ اس کے بعد یکم نومبر کو بڑھ کر 261 ہو گیا، جو خراب زمرے میں ہے۔ وہیں 2 نومبر کو اس میں مزید اضافہ درج کیا گیا اور یہ 324 تک پہنچ گیا، جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔

سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکاو¿ میں اضافہ ہوگا

گریپ-2 کے تحت دہلی-این سی آر میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے کئی اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کے نفاذ کے بعد متعلقہ ایجنسیوں کو اہم سڑکوں پر روزانہ مشینی اور ویکیوم کے ذریعے صفائی کرنے کے ساتھ پانی کا چھڑکاو¿ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خاص طور پر رات اور صبح کے وقت صفائی مہم تیز کرنے کو کہا گیا ہے۔

زیادہ ٹریفک والے راستوں اور جام کے مقامات پر گردوغبار پر قابو پانے کے لیے پانی کے ساتھ دھول دبانے والے مادوں کا چھڑکاو¿ کیا جائے گا۔ دہلی-این سی آر کے آلودگی سے متاثرہ مخصوص علاقوں میں خصوصی مہم چلانے اور تعمیراتی مقامات پر گردوغبار پر قابو پانے سے متعلق ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے معائنوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

نجی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے پارکنگ فیس بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں میں کھلے مقامات پر کچرا اور بایوماس جلانے سے روکنے کے لیے رہائشی فلاحی انجمنوں (آر ڈبلیو اے) کو صفائی، حفاظت اور دیگر عملے کے لیے بجلی سے چلنے والے ہیٹر فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

گریپ-2 کے تحت دہلی حکومت اور این سی آر کی متعلقہ ریاستی حکومتوں کو دہلی، گروگرام، فریدآباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر میں سرکاری دفاتر اور بلدیاتی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ این سی آر کے دیگر علاقوں میں بھی ریاستی حکومتیں اس سلسلے میں فیصلہ کر سکتی ہیں۔

دہلی-این سی آر میں مرکزی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کے بارے میں مرکز فیصلہ کر سکتا ہے۔ کمیشن نے لوگوں کو عوامی ٹرانسپورٹ کا زیادہ استعمال کرنے اور نجی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ کم ٹریفک والے راستوں کا انتخاب کرنے، گاڑیوں کے ایئر فلٹر باقاعدگی سے تبدیل کرنے، اکتوبر سے جنوری کے درمیان گردوغبار پیدا کرنے والی تعمیراتی سرگرمیوں سے گریز کرنے، کھلے مقامات پر کچرا اور بایوماس نہ جلانے اور رہائشی علاقوں میں دھواں پیدا کرنے والی سرگرمیوں سے بچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جن ملازمین کے کام کی نوعیت اس کی اجازت دیتی ہے، انہیں گھر سے کام کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande